پیر، 30 اپریل، 2018

برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے استعفیٰ دیدیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لندن: برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا، امبر رڈ کے استعفے کی حکومت کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔

پچھلے کچھ عرصے سے تارکین وطن کے معاملے پر امبر رڈ کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور برطانوی وزیر بھی اس معاملے پر وضاحتیں دے رہے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی بار بار تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

برطانوی وزیر داخلہ کے استعفیٰ پر وزیراعظم یا حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

The post برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے استعفیٰ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FslLBs
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔