پیر، 30 اپریل، 2018

کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریفFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا۔ 

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں جو کیا وہ دنیا کو پتہ چل گیا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر کام کیا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو نیا پاکستان بن جاتا، پنجاب کے مقابلے میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان دیکھیں تو دور تک کوئی موازنہ نظر نہیں آتا۔

گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا،  یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے۔

The post کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HIAee8
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔