کابل: افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
The post کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 21 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kn9im4
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔