منگل، 29 مئی، 2018

100 دن کا پلان دینے والوں نے 5 سال صرف دھرنے دیئے، وزیراعظم (ضیاء مغل)

0 comments

حویلیاں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 100 دن کا پلان پیش کرنے والے 5 سال صرف رکاوٹیں ڈالتے اور دھرنے دیتے رہے۔

حویلیاں میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے جووعدے کیے اس کو پورا کررہے ہیں، حویلیاں موٹروے کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں ہے، نومبرتک موٹروے مکمل ہوجائے گا، اس منصوبے کی لاگت 142 ارب روپے ہے، وہ وقت دورنہیں جب عوام موٹروے پرخنجراب تک سفر کریں گے۔

 

مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی، اس کے بعد جمہوری دورآیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی، گیس اور یونیورسٹی کے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کے دورمیں جو ترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی اور یہ سب عوام کے ووٹ کا ہی نتیجہ ہے، ہماری کوشش تھی کہ حکومت مدت پوری کرے، 25 جولائی کوالیکشن ہوگا، ہمارا پانچ سال کا کام ختم ہوگیا اب 25 جولائی کو عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورمیں ترقی ہوتی ہے جب کہ باقی لوگوں کے دور میں صرف باتیں ہوتی ہیں۔ 100 دن کا پلان پیش کرنے والوں نے 5 سال صرف باتیں کیِ، وہ رکاوٹیں ڈالتے اور دھرنے دیتے رہے، مجھے نظر نہیں آتا کہ لوگ دھرنے دینے والوں کو ووٹ دیں گے، ووٹ صرف خدمت، ترقی اورشرافت کی سیاست کوملے گا اوریہ سیاست صرف مسلم لیگ (ن) اورنوازشریف نے کی ہے۔ عوام موجودہ سیاست کودیکھ کرفیصلہ کرے، 25 جولائی کوعوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہوگا۔

 

 

The post 100 دن کا پلان دینے والوں نے 5 سال صرف دھرنے دیئے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jdh6sQ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔