جمعہ، 4 مئی، 2018

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستان میں سجانے کی تجویزFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب سمیت ابتدائی میچز پاکستان میںکرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی سمیت دیگر پی سی بی آفیشلز اور فرنچائزز کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سمیت ابتدائی میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز زیرغورہے،لاہور، کراچی اور راولپنڈی میزبانی کریں گے۔

فرنچائزز نے پی ایس ایل تھری میں امپائرنگ کے معیار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ان کے مطابق میچز ٹی وی پر پوری دنیا میں دکھائے جا رہے تھے امپائرز کے غلط فیصلوں سے اچھا تاثر نہیں گیا، آئندہ سیزن میں بہتری لازمی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز سے کہا گیا کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے جنھوں نے تجویز پر غور کا یقین دلایا، یہ بات بھی سامنے آئی کہ آئندہ غیرملکی کھلاڑیوں کے معاوضوں سے بھی ٹیکس منہا کیا جائے گا۔

گزشتہ دونوں ایونٹس کے تجربات کو دیکھتے ہوئے فرنچائزز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ جو کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار نہ ہوں انھیں ڈرافٹ میں شامل نہ کیا جائے، دورے پر آمادہ کرکٹرز کو بھی اضافی رقم نہ دی جائے بلکہ معاہدے میں شق شامل ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ڈرافٹ رینڈم ہونے چاہئیں، پہلے سے باریاں طے کرنا مناسب نہیں ہے۔

علاوہ ازیں شرکا نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

The post پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستان میں سجانے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wcSJGB
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔