جہلم: دیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔
جی ٹی روڈ پر مشکوک گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ اور محافظ اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر نجی ہاوٴسنگ اسکیم کے قریب کھائی میں گر گئی۔
پولیس نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ گاڑی دیسی شراب سے بھری ہوئی تھی۔ شراب لاہور سے راولپنڈی سپلائی کی جارہی تھی۔ ملزم کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post جہلم میں دیسی شراب سے بھری گاڑی کی ٹکر سے 6 پولس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FKba51
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔