گوجرانوالا: لے پالک بیٹے کی فائرنگ سے خاتون اپنی دو جواں سال بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔
کامونکی کے گاؤں گھنیا میں فائرنگ سے خاتون دو جواں سال بیٹیوں سمیت ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک گھر میں پیش آیا، مقتولہ رضیہ دو بیٹیوں اور لے پالک بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عدیل نے زمین کے لالچ میں ماں اور بہنوں کو قتل کیا۔ رضیہ کا شوھر وفات پا چکا ہے اور اس کی کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی۔ رضیہ نے اپنے رشتہ داروں سے عدیل کو گود لے کر اس کی پرورش کی تھی۔
The post گوجرانوالہ؛ جائیداد کے لالچ میں لے پالک بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rnSGTp
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔