ایران نے یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسیوں کے مطابق یورپی طاقتوں نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردارکو محدود بنانے اوراس کے ساتھ ساتھ امریکی صدرکو یہ باورکرانے کے لیے ایرانی حکومت کوبھی سمجھوتے کرنے پرتیارکیا جا سکتا ہے، اس کے لئے رواں برس کے اوائل میں ایران سے خفیہ مذاکرات کا آغازکیا تھا، ان مذاکرات میں بڑی حد تک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہم نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے‘‘
واضح رہے کہ یمن میں ایران اورسعودی عرب اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اورفوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کومسترد کرتے ہوئے یمن بحران کی ذمہ داری ریاض حکومت پرعائد کرتا ہے۔
The post ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kz9hQg
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔