جمعرات، 10 مئی، 2018

شوگر مل مالکان نے گنے کے بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی، چیف جسٹسFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شوگر مل مالکان نے گنے کے بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی۔

سپریم کورٹ میں فرنٹیئر اور برادر شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں شوگر ملوں نے رواں سال کرشنگ نہیں کی اور ماضی کے واجبات بھی ہیں، واجبات تو ادا کرنا ہوں گے، شوگر مل مالکان نے گنے کی کرشنگ کے بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم

جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ کیا شوگر مل فروخت کرتے وقت واجبات کا بھی طے ہوا تھا، کیا گزشتہ واجبات نئی انتظامیہ نے دینا تھے۔ عدالت نے برادر شوگر مل کی موجودہ اور سابق انتظامیہ دونوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے میاں نشاط، ہمایوں رشید، اسلم بشیر اور میاں عمر ادریس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ موجود اور سابق انتظامیہ شوگر مل کی فروخت اور عدالتی کارروائی کا ریکارڈ لیکر آئیں۔

The post شوگر مل مالکان نے گنے کے بجائے کسانوں کی کرشنگ شروع کر دی، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wvsOdi
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔