اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائیر بلیو نے ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا؟، ائیر بلیو کے مالک کون ہیں؟۔ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کے سی ای او ہیں۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں؟، ائیر بلیو کے سربراہ کو بطور وزیراعظم نہیں بطور سی ای او بلا لیتے ہیں، مفادات کا ٹکراوٴ اپنی جگہ ہے۔ عدالت نے شاہین، ائیر بلیو، سیرین ائیر لائنز کے سی ای اوز کو 12 مئی کو کراچی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں کتنی ائیر لائنز کام کر رہی ہیں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی آئی اے، شاہین، ائیر بلیو اور سیرین ائیر لائین کام کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ 24 پائلٹس کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی، کافی ملازمین ایسے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے، مجموعی طور پر 1978 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونا ہے، پی آئی اے کے 108 افراد کے ڈیٹا کی بھی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر لی، 117 افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
The post پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K5ALb5
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔