جمعرات، 3 مئی، 2018

پیرو کی دلفریب ست رنگی پہاڑیاںFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

لیما، پیرو: پیرو میں کرہ ارض کی انوکھی اور رنگ برنگی پہاڑیاں موجود ہیں جہاں تک رسائی مشکل ہے لیکن پھر لوگوں کی بڑی تعداد ان عجوبوں کو دیکھنے آتی ہے۔

اس علاقے میں چار ارضیاتی سلسلوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک جانب تو اینڈین پہاڑیوں کی وہ بلندی دیکھی جاسکتی ہے جو اس سلسلے کے فطری طور پر اٹھنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب گلیشیئر کے پھسلنے سے نشیب اور وادیاں بنی ہیں۔

تیسری اور اہم پرمین فارمیشن ہے جس میں سرخ، نیلا اور نیلگوں مائل سبز رنگ دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی چونے کے پتھر کے ذخائر بھی ہیں۔ یہ سب مل کر پہاڑوں کو رنگین بناتے ہیں اور دیکھنے والے کو گمان ہوتا ہے کہ گویا کسی نے ان پہاڑوں کو فوٹوشاپ کے ذریعے تبدیل کیا ہے۔

اس علاقے میں مقامی جانور لاما پایا جاتا ہے اور یہاں رہنے والے لوگ بنیادی طور پر چرواہے ہیں۔ دلکش اور قوسِ قزح جیسی پہاڑیوں کو دیکھنے کےلیے کم ازکم دو گھنٹے تک پہاڑیوں سے گزرنا پڑتا ہے اور 5000 میٹر بلندی پر ست رنگی پہاڑ کا ہوش ربا منظر نمایاں ہوتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ پہاڑیوں پر خوبصورت رنگوں کی تہہ بچھائی گئی ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس عمل میں کروڑوں سال لگے ہیں جن میں ارضی سرگرمیوں اور ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت بھی شامل ہے۔

The post پیرو کی دلفریب ست رنگی پہاڑیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w8l0Oy
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔