جمعرات، 3 مئی، 2018

نوازشریف کا الیکشن میں مقابلہ شہباز شریف سے ہوگا، تحریک انصافFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔

گزشتہ روز نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ نادیدہ قوتوں اور خلائی مخلوق سے ہے۔ اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ وہ تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، درحقیقت عام انتخابات میں نواز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور بھتیجے حمزہ شہباز سے ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف راولپنڈی میں جلسے سے پہلے سے یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ وہ اپنے خلاف ہونے والی سازش کے بارے میں بتائیں گے، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا لیکن اب تک کچھ نہیں بتایا۔

The post نوازشریف کا الیکشن میں مقابلہ شہباز شریف سے ہوگا، تحریک انصاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I5GksC
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔