جمعرات، 3 مئی، 2018

حکومت ختم ہونے سے پہلے پیمرا کی آزادی کا مسئلہ حل کرنا ہے، چیف جسٹسFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے سے پہلے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی آزادی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔

سپریم کورٹ میں جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اینکر حامد میر نے بتایا کہ ملازمین اور جیو انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہ کی حد تک نوٹس نمٹا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میرشکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے  پیمرا کی آزادی کا مسئلہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے حل کرنا ہے، پیمرا کی سیکشن 5 اور 6 میں مجوزہ ترمیم اچھی ہے، پیمرا ترمیم میں مجوزہ ترمیم اتھارٹی کی آزادی کیلئے بڑی اہم ہے، مجوزہ ترمیم کے حوالے سے فریقین کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

The post حکومت ختم ہونے سے پہلے پیمرا کی آزادی کا مسئلہ حل کرنا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rfxIpK
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔