کراچی(جی سی این رپورٹ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) کی دفعات کی خلاف ورزی پر 10 بینکوں کو جرمانہ کردیا۔مجموعی طور پر ان تمام بینکوں کو 80 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا اور یہ تمام کارروائی اگست کے مہینے میں کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہربینک پر عائد جرمانے کی رقم کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی وجوہات اور خامیوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو ان جرمانوں کی وجہ بنی، اس کے ساتھ ہی اس چیز کا اعلان اگست کے اوائل میں کیا گیا تھا جو اب ایک معیاری عمل ہوگا۔مرکزی بینک کی جانب سے سخت کارروائی اور جرمانے سمیت اسے عوام کے سامنے لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے ایم ایل/سی ایف ٹی کے معاملے پر ریگولیٹر فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سخت ہدایات کے تحت عمل پیرا ہے تاکہ ملک کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے میں مدد ہوسکے۔جرمانے پر نظر ڈالیں تو 32 کروڑ روپے سب سے بڑا جرمانہ ہے جبکہ اس کے بعد 15 کروڑ 92 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور باقی تمام اس رقم سے کم ہے، ان خلاف ورزیوں کی حد بندی اے ایم ایل/ سی ایف ٹی سے ‘صارفین سے سروس چارجز کی غلط کٹوتی’، اپنے کسٹمرز کی پالیسی کی جانکاری کے ناقصد نفاذ سمیت اثاثوں کے معیار کی ناکافی نگرانی تک ہے۔ایک کیس میں کی گئی خلاف ورزی میں بڑی رقم کی ٹرانزیکشن کی نگرانی کرنے میں ناکامی شامل ہے، جس میں اسٹیٹ بینک نے داخلی انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ ایک اور کیس میں ‘غیرملکی زرمبادلہ کے قواعد کی خلاف ورزی جیسے درآمدی پیشگی ادائیگیوں پر پابندی، پیشگی ادائیگیوں کے خلاف برآمدی دستاویز اور دستاویزات کو جمع نہ کرانا’ شامل ہے۔
The post اسٹیٹ بینک نے10بینکوں کو جرمانہ کر ڈالا،یہ جرمانہ کتنا ہے اور کیوں کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2UGK2g0
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔