بدھ، 25 ستمبر، 2019

وینا ملک کردار نبھانے کیلئے کس حد تک جاسکتی ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)اپنے بولڈ بیانات اور کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے اسکول و کالج کی طالبات کے لیے پردے کو لازمی قرار دینے کی حمایت کی تھی۔وینا ملک نے جہاں طالبات کے لیے پردے کی حمایت کی تھی، وہیں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی خواتین کے لیے کم سے کم دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دیا جائے۔اداکارہ نے جہاں شوبز میں دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں وینا ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اداکاری کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں اور وہ کردار کے لیے ہر وہ لباس پہننے کو تیار ہوں گی جو ان کے کردار کے لیے موزوں ہو۔اایک انٹرویو میں وینا ملک نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے طالبات کے لیے پردے کو لازمی قرار دینے والے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے طالبات کو زبردستی پردہ کروانے کی حمایت نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ طالبات کو چادر اوڑھنی چاہیے۔ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ تو یہ بھی مطالبہ کرتی ہیں کہ حکومت شوبز کی خواتین کے لیے دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بطور اداکارہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اور کردار کی بہتر ادائگی کے لیے وہ ہر طرح کا لباس پہننے کو تیار ہوں گی۔وینا ملک کے مطابق اگر انہیں کسی کردار کی پیش کش ہوئی اور وہ کردار انہیں پسند آگیا تو وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے کسی حد تک جا سکتی ہیں اور اس کردار کے مطابق ہر طرح کا لباس بھی پہنیں گی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے حال ہی میں ہونے والے اپنے آپریشن سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ اب مسلسل ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں چھاتی پر ایک گلٹی محسوس ہوئی تھی جس کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں کسی پریشانی سے بچنے کے لیے آپریشن کا مشورہ دیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ بریسٹ کینسر نہیں تھا، تاہم خواتین کو اپنی صحت سے متعلق خیال رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ وینا ملک ماضی میں بھارتی و پاکستانی فلموں سمیت ڈراموں میں بھی اداکاری دکھا چکی ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پہلے میوزک البم میں بھی انتہائی بولڈ پرفارمنس دکھائی تھی۔وینا ملک نے رواں برس مارچ میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں اب بھی بھارت سے کام کی پیش کش ہوتی ہیں، تاہم وہ وہاں جانے سے اپنے ملک میں محنت کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کے ساتھ بھارت میں اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔وینا ملک نے 2010 میں بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کی تھی، جس کے بعد انہوں نے وہاں کچھ فلموں میں بھی کام کیا۔ساتھ وینا ملک نے بھارتی فیشن میگزین ’ایف ایچ ایم‘ کے لیے متنازع ترین فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا، فوٹوشوٹ میں انہوں نے اپنے بازؤں اور جسم کے دیگر حصوں پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا نام لکھوا رکھا تھا۔ان کے اسی فوٹوشوٹ پر پاکستان بھر میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور اہم ترین شخصیات نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ان ہی تنازعات کے دوران وینا ملک 2013 میں دبئی منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے پاکستان کے کاروباری شخص اسد بشیر خٹک کے ساتھ شادی کرلی تھی۔دبئی سے واپسی کے بعد انہوں نے پاکستانی ٹیلی وژن چینلز پر میزبانی و اداکاری کا آغاز کیا جبکہ ایک بار پھر خبروں میں آگئیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2kSgrTs
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔