بدھ، 25 ستمبر، 2019

ٹرمپ ٹاور میں چوری،چور کیا کیا لے گئے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ)نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی ملکیتی کثیر منزلہ عمارت ٹرمپ ٹاور کے دو اپارٹمنٹ سے لاکھوں ڈالر کے قیمتی زیورات چوری کرلئے گئے ۔ٹرمپ ٹاور کے 2 اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے درج کروائی گئی واردات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چوری شدہ زیورات ہیرے، نیلم اور زمرد جیسے قیمتی پتھروں سے مزین تھے۔ٹرمپ ٹاور کو نیویارک کی سب سے زیادہ محفوظ عمارت تصور کیا جاتا ہے اور صدر ٹرمپ جب بھی نیویارک آتے ہیں اسی عمارت میں قیام کرتے ہیں۔حکام کے مطابق چوری ہونیوالے زیورات کی مالیت تین لاکھ 53 ہزار ڈالر تھی جبکہ نیویارک سٹی پولیس اس واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔مین ہیٹن کے علاقے میں واقع ٹرمپ ٹاور کی 42 ویں منزل پر رہنے والی 67 سالہ خاتون کے دو لاکھ 36 ہزار مالیت کے پانچ زیورات اس وقت چرائے گئے جب وہ 21 جون سے 9 ستمبر تک شہر سے باہر تھیں۔اس خاتون کے چرائے گئے زیورات میں ایک ہیرے کا بریسلیٹ، ایک انگوٹھی، نیلم اور ہیروں سے جڑا ہوا ایک اور بریسلیٹ اور ہیروں اور زمرد سے مزین بُندے شامل ہیں۔چوری کی دوسری واردات میں 33 سالہ خاتون کے ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر مالیت کے زیورات چرا لئے گئے۔59 ویں منزل پر رہنے والی خاتون، جن کا ہیروں کا بریسلیٹ غائب تھا بھی تین ستمبر تک چھٹیوں پر تھیں۔ انہوں نے 11 ستمبر کو اس واردات کی رپورٹ درج کرائی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ مبینہ چور کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم پولیس اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔چوری کی اس واردات کی رپورٹس ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ دورہ نیویارک کے دوران اس عمارت میں اپنے پینٹ ہاؤس ٹرپلیکس میں قیام کریں گے۔اس عمارت میں ٹرمپ کی کمپنی کے کئی دفاتر بھی قائم ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2n3KzMz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔