اتوار، 3 مئی، 2020

دنیا کا واحد ملک جو تیل کی دولت سے مالا مال۔ جہاں مزدور کی ایک ماہ کی تنخواہ انتہائی کم (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراکس(جی سی این مانیٹرنگ ڈیسک) ہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن وینزویلا جیسے ملک کی حالت دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ بدانتظامی سر چڑھ کر بول رہی ہو تو تیل کی دولت بھی ممالک کے کام نہیں آتی۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ وینزویلا میں معاشی بحران اس نہج کو پہنچ چکا ہے کہ انڈوں کی قیمت مزدور کی ایک مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں وینزویلاکی حکومت کی طرف سے 27اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈوں، گوشت کے چند ٹکڑوں اور ساسیج کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ صدر نکولس میڈورو کی طرف سے مقرر کی گئی مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر نکولس کی طرف سے حال ہی میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 4لاکھ بولیور (وینزویلن کرنسی) طے کی گئی ہے لیکن آپ 4لاکھ کا سن کر حیران مت ہوں، وینزویلا کی کرنسی کی قیمت اس قدر گر چکی ہے کہ 4لاکھ بولیور صرف 363پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ ان کے مقابلے میں انڈوں، پاﺅڈر دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

The post دنیا کا واحد ملک جو تیل کی دولت سے مالا مال۔ جہاں مزدور کی ایک ماہ کی تنخواہ انتہائی کم appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2WoYSJq
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔