اتوار، 3 مئی، 2020

دولہے کی ماں نے اچانک شادی رکوا دی (ویک اپ کال ضیاء مغل )

0 comments
نیویارک(نیوز ڈیسک،ویک اپ کال) ویب سائٹ
پر ایک تھریڈ میں صارفین شادیوں کی تقاریب میں مختلف لوگوں کے شادی پر اعتراض کرنے اور شادی رکوانے کے انوکھے اور عجیب و غریب واقعات بیان کر رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تھریڈ میں ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھی۔ وہاں جب پادری نے پوچھا کہ کسی کو کوئی اعتراض تو نہیں؟ اس پر خود دولہے کی ماں ہی کھڑی ہوگئی اور اعتراض کرکے شادی رکوا دی۔ خاتون اس لڑکی کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن بیٹا بضد تھا۔ بالآخر آخری وقت پر خاتون شادی رکوانے میں کامیاب ہو گئی۔
ایک اور لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بہن کی شادی میں شریک تھی جہاں دلہن کی ایک سہیلی نے اعتراض کرکے شادی رکوا دی۔ دلہن کی سہیلی نے انکشاف کیا کہ دولہا منشیات فروش ہے اور دلہن کو اس کایہ روپ پتا ہونا چاہیے۔ اپنی سہیلی کے اس انکشاف پر دلہن نے شادی منسوخ کر دی اور پولیس کو رپورٹ کر دی۔ اب وہ دولہا جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔“ایک نوجوان نے اس تھریڈ میں اپنا عجیب واقعہ سنایا کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھا جہاں دولہے کے شہ بالا نے ہی شادی پر اعتراض کر دیا اور تمام مہمانوں کے سامنے دلہن کے ساتھ محبت کا اظہار کر ڈالا۔ اسے لوگوں نے پکڑ کر تقریب سے باہر نکال دیا اور شادی بخیروخوبی انجام پا گئی تاہم کافی عرصے تک اس نوجوان کی حرکت پر لوگ بحث کرتے رہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔