اتوار، 3 مئی، 2020

انضمام الحق کی ایک تپکی نے مجھے بہترین بولر بنا دیا۔ ارشد خان (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر راشد خان کو ورلڈکلاس باﺅلر بنانے میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے اس لمحے کو یاد کیا جب انضمام الحق ان کے اس بیان پر سخت ناراض ہوئے کہ وہ صرف ٹی 20کے باﺅلر ہیں۔ انضمام الحق کو اکتوبر 2015ءمیں زمبابوے کے دورے کے لئے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا عارضی ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور اسی دورے کیلئے راشد خان کو بھی پہلی بار افغانستان کے قومی سیٹ اپ میں شامل کیا گیا تھا۔

راشد خان نے بتایا کہ اس دورے کے ایک نیٹ سیشن کے دوران انضمام الحق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ایک ٹی 20 باﺅلر سمجھا جاتا ہے اور میں زیادہ فارمیٹس کیئے موزوں بھی نہیں ہوں۔ میری اس بات پر انضمام الحق شدید غصے میں آ گئے اور مجھ سے وعدہ کیا کہ جب تک میں کوچ ہوں، تمہیں مستقل طور پر ٹیم میں شامل رکھا جائے گا۔

راشد خان نے بتایا کہ انضمام الحق نے مجھے کہا میں دو سے تین سال کیلئے ہوں اور آپ ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں مستقل کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ انضمام نے اپریل 2016ءمیں افغانستان کے چیف کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ پاکستان کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے نیا کردار ادا کریں جبکہ ٹی 20 باﺅلرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود راشد خان اس وقت تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

The post انضمام الحق کی ایک تپکی نے مجھے بہترین بولر بنا دیا۔ ارشد خان appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2KXzSna
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔