راولپنڈی (نیوز ڈیسک،ویک اپ کال) گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو کورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان گجرات سے کورونا فنڈ کی امداد کا جھانسہ دیکر اسے گوجر خان لے کر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم صہیب پرویز کو گرفتار کرکے چالان کردیا تھا۔
ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان نذیر کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ عدالت سے کڑی سزا دلوائی جاسکے۔
ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ کامیاب کارروائی پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور گوجر خان پولیس کو شاباش دی گئی ہے۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔