اتوار، 3 مئی، 2020

معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا نے طارق جمیل سے کہا کے آپ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا (ویک اپ کال ضیاء مغل )

0 comments
لاہور(نیوز ڈیسک،ویک اپ کال)معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بند کمرے میں وزیراعظم اورمولاناطارق جمیل کی ملاقات کے دوران لی گئی تصویر لیک نہیں ہونی چاہیے تھی ،یہ تصویر دیکھ کر بہت غصہ آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب یہ تصویر دیکھی تو بہت غصہ آیا، میں نے مولانا طارق جمیل صاحب کو فون کیا اور پوچھا کہ وزیراعظم سے آپ کی جو ملاقات ہوئی ہے اس کی تصاویر آپ نے دیکھی ہیں ،انہوں نے کہا ہاں دیکھی ہیں ،مولانا طارق جمیل اتنے شریف انسان ہیں کہ تصاویر دیکھنے کے باوجود ان کا اس طرف دھیان ہی نہیں گیا ،میں نے کہا یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے ،آپ ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں وزیراعظم نے ہاتھ سینے پر رکھا ہوا ہے ۔طارق جمیل نے جواب دیا کہ وزیراعظم نے بتا یا کہ ڈاکٹرز نے منع کیا ہوا ہے ،اگر یہ بند کمرے میں واقع ہوا تھا تو اس کو پبلک میں بتانے کی کیا ضرورت تھی ۔میں نے بہت سخت لفظ بولے ۔میں نے کہا کہ اب جو انہوں نے کیا وہ کیا آئندہ جب حکمرانوں کے پاس جائیں تو احتیاط کریں کہ وہ آپ کا غلط استعمال نہ کریں ۔مولانا نے کہا میں احتیاط کروں گا ۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔