لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ پنجاب نے تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ اور انہیں قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں انسداد تشدد مرکز قائم کئے ہیں، ملتان میں بنائے گئے سینٹر میں لاہور ہائی کورٹ نے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے ہیں۔
ایس آر یو کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کہتے ہیں کہ یہاں تعینات ججوں میں سے جسٹس تسمیہ اختر تشدد کا شکار خواتین کے تمام کیس سنیں گی جبکہ سعید اختر اپیلیں سنیں گے، سلمان صوفی کہتے ہیں تشددکا شکارخواتین کے لیے یہ ایک تاریخی اقدام ہے،اب انہیں ایک ہی جگہ سے انصاف ملے گا۔
The post انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے 2 اسپیشل جج تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KiAlyN
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔