جمعہ، 27 اپریل، 2018

آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خورشید شاہFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے اور خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش نہیں ہوں، کسی بھی پارٹی سے ورکر نکل جائے تو ضرور افسوس ہوتا ہے،آرٹیکل 62 کے تحت جسے نا اہل کیا جاتا ہے اس میں جھوٹ کا عنصر شامل ہوتا ہے، پاکستان کی سیاست پارلیمانی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیے، ججز کو بھی سیاسی معاملات کو سیاسی رکھنا چاہیے،  بہتر ہوتا کہ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جاتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیاء الحق نے جیتے جی کسی سیاستدان کو نہیں بخشا اور مرنے کے بعد بھی نہیں بخش رہا،اب تو اس قانون سے ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ نواز شریف سے بار بار اس قانون کے خاتمے کا کہا لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حکومت میں نئی سرمایہ کاری نہیں آئی، قوم پر قرضوں کا بوجھ بڑھا دیا ہے، یہ مہنگے قرضے آنے والے وقت میں مشکلات میں اضافہ کریں گے موجودہ حکومت کو 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ نہیں دینا چاہیے، حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے، ایسا کرکے حکومت پارلیمنٹ کے وقار سے کھیلنا چاہتی ہے، حکومت نے 5 سال غریبوں کو ریلیف نہیں دیا تو اب کیا دے گی۔

The post آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JwZMvg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔