جمعرات، 26 اپریل، 2018

اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشافFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: دارالحکومت سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔ اس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔  دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا۔ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاوٴن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کے کمروں سے دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں

ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے،

The post اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hv0h8y
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔