کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مانع حمل ادویہ خواتین کے دماغ کو سکیڑ کر اس کی ساخت اور کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 90 خواتین کے دماغوں کے اسکین کا بغور مطالعہ کیا اور دیکھا کہ مانع حمل ادویہ استعمال کرنے والی خواتین کے دماغ کے دو اہم حصوں کی جسامت سکڑ گئی تھی۔
یہ دونوں حصے کارٹیکس کے اوپری اور اندرونی حصے ہیں جو جذبات، قوت فیصلہ اور مسرت کے لمحات میں لطف اندوزی کے افعال سرانجام دیتے ہیں۔ ان حصوں کی کمزوری ڈپریشن کا باعث بنتی ہے اور خواتین خوشگوار احساسات سے عاری ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
محققین نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ کھائی جانے والی مانع حمل ادویہ سے کچھ خواتین میں منفی خیالات ابھرنے لگتے ہیں جو ان کے روزمرہ کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ اسی طرح ملازمت پیشہ خواتین کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں خواتین کی کم تعداد کو شامل کیا گیا تھا لیکن ماہرین امراض خواتین کا بھی کہنا ہے کہ کلینیکل پریکٹس کے دوران مانع حمل ادویہ استعمال کرنے والی خواتین کے جذبات میں تیزی سے تبدیلیوں کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے 2010 میں آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا تھا کہ مانع حمل ادویہ استعمال کرنے والی خواتین کے دماغ کی ساخت تبدیل ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں تحقیقات کے نتائج سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مختصر ترین تحقیقات ہیں چنانچہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی مانع حمل ادویہ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔
The post مانع حمل ادویہ سے خواتین کے دماغ سکڑنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Joc9d1
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔