جمعرات، 26 اپریل، 2018

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریفFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا ہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، ان دونوں نے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔

The post زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HQ8ish
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔