جمعہ، 27 اپریل، 2018

عام انتخابات سے قبل بلدیاتی ادارے ختم نہیں کیے جا سکتےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

لاہور: حکومت پنجاب نے آئندہ جنرل الیکشن کے دوران بلدیاتی اداروں کوختم کرنے کا قانون ہی بلدیاتی ایکٹ 2013ء سے ختم کردیا ہے لہٰذا اس میں ترمیم کیے بغیر بلدیاتی ادارے ختم نہیں کیے جاسکتے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ 2013ء کے مطابق بلدیاتی ادارے بنائے جس میں انہوں نے تمام قوانین کو اس انداز سے شامل کیا کہ انہیں فائدہ ہوسکے، مزکورہ ایکٹ کے سیکشن 126کو شامل کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ جب الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن کا اعلان کریگا تو اس وقت وزیراعلی پنجاب یا گورنر پنجاب تمام بلدیاتی اداروں سے مالی، ترقیاتی، انتظامی اختیارات واپس لئے جائیں گئے یا انکی نگرانی کیلئے ایڈمنسٹریٹرز بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

سابق جنرل الیکشن جو2013ء میں ہوئے قومی وصوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کی واضع برتری ہوئی، وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بن گئے، یوں اگئے تقریباً ڈیڈھ سال قبل بلدیاتی الیکشن ہوئے جس میں صوبہ بھر سے مسلم لیگ ن کی واضع برتری رہی۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے13فروری2017ء کو بلدیاتی ایکٹ2013 کے سیکشن126جس میں جنرل الیکشن سے قبل تمام بلدیاتی اداروں کے اختیارات ختم کرنے یا ایڈمنسٹریٹرز لگانے کا ذکر ہے کو قانون سے ہی نکال دیا تھا لہذا اس وقت بلدیاتی ایکٹ2013ء کے تحت قومی وصوبائی کے الیکشن سے قبل بلدیاتی اداروں کے اختیارات ختم ہی نہیں ہوسکتے جب تک مزکورہ قوانین میں ترمیم نہیںکرلی جاتی اب یہ ترمیم موجودہ حکومت کرتی یا آنے والے نگران سیٹ آپ آنے والا وقت بتائے گا۔

The post عام انتخابات سے قبل بلدیاتی ادارے ختم نہیں کیے جا سکتے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kgingu
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔