کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بجلی بحران پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڈلی کے الیکٹرک
وزیراعظم لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزیراویس لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کیبنٹ کمیٹی بجلی کے بحران پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، شہباز شریف
اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ایم ڈی امین راجپوت بھی شرکت کریں گے اور توانائی بحران پر اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں سی پیک کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
The post وزیراعظم کی کراچی آمد، بجلی بحران پر اجلاس کی صدارت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qTQMbV
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔