جنوبی وزیر ستان: تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔
جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔
مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
The post جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HSNPTN
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔