لاہور: پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فارما سیکٹر نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔ لاہور، ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، سوہاوہ سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز مالکان سراپا احتجاج ہیں۔ دکانیں بند ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
فیصل آباد میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی، شہر بھرکے اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس بند ہیں۔ کندیاں، چشمہ، پپلاں، ہرنولی، بھکر، بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں بھی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس کی ہڑتال جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہوگی۔
The post پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r2Y3Gq
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔