ہفتہ، 19 مئی، 2018

ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر شروعFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائدحاصل ہوں گے۔

The post ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IPTOZY
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔