منگل، 29 مئی، 2018

کریمی فروٹ چاٹ (ضیاء مغل)

0 comments

شدید گرمی میں روزے داروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پھل کھائیں تاکہ انہیں تسکین بھی ملے اورجسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے، اس کے لیے بہترہے کہ وہ مختلف پھلوں کی چاٹ بنا کر دسترخوان پر سجائیں اور کھائیں۔

اجزا:

آم : 2 کپ

سیب: 1 کپ

کیلا: 2 کپ

خربوزہ:  1 کپ

انگور: 1 کپ

انناس :1 کپ

چیکو: ایک کپ

شکر: 4 کھانے کے چمچے

کریم :1 پیکٹ

تازہ دودھ: ایک کپ

ترکیب:

تمام پھلوں کوایک بڑے پیالے میں چوکورٹکڑوں میں کاٹ کراس میں شکرشامل کریں۔ اب کریم، شکر اور دودھ کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیجیئے۔ اب یہ مکسچرڈال کرتمام فروٹ کواچھی طرح ملا لیں اورٹھنڈا ہونےکے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ چاٹ کو اچھی طرح ٹھنڈی کرکے افطاری کے دسترخوان پرسجا ئیں اور مزے سے کھائیے۔

The post کریمی فروٹ چاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ISlUV5
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔