منگل، 8 مئی، 2018

جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور: مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا اعلان

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات کل اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت کل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہوگا۔

The post جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2jE2Smn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔