ہفتہ، 5 مئی، 2018

کراچی میں گرمی کا زورٹوٹ گیا، طویل لوڈشیڈنگ جاریFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: شہر قائد میں پچھلے دو روز سے جاری شدید گرمی کی حالیہ لہرکا زور ٹوٹ گیا لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ نے اب بھی عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کازور ٹوٹ گیا ہے۔ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں

آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 60 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں پچھلے دوروز کے دوران  شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا، جمعرات کو کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری اورجمعہ کو 43 ڈگری رہا۔ شدید گرمی اورحبس کے باعث شہر میں جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک کے مرکز قائم کیے گئے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہرقائد میں پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا

ادھر کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے، شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کےدورانیے میں 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔ شہر کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6سے 8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

ملیر سٹی میں صبح سے رات 2 بجے تک صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی گئی جبکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں بھی وقفے وقفے سے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کے ستائے شہری بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث سخت پریشان کا شکار ہیں۔

The post کراچی میں گرمی کا زورٹوٹ گیا، طویل لوڈشیڈنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rmsTdw
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔