جمعہ، 11 مئی، 2018

بنوں میں بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہیدFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

The post بنوں میں بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2jPPU4Y
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔