جمعہ، 4 مئی، 2018

نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ آمروں نے بھی نہیں کیا، عمران خانFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے جو ظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا۔

اے ٹی سی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پردہشت گردی کا کیس بنایا گیا، مقدمےسے بریت پر خوش ہوں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی۔ نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا ، یہ ووٹ لے کرآتے ہیں مگرآمر سے بھی برا کام کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دباؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں، شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی، آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، سندھ میں راؤ انوارہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔

نیب  سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں جو لوگ ہیں ان کےخلاف ایکشن لیاہے، نیب جوکررہی ہے اس کوداد دیتا ہوں،  اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا، ماضی میں نیب پٹواریوں اورسرکاری افسرکوپکڑتی تھی۔

The post نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ آمروں نے بھی نہیں کیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAVft9
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔