جمعہ، 4 مئی، 2018

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: چند روز قبل افتتاح کیے گئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار۔

گزشتہ روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو باضابطہ طور پر آپریشنل کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ خراب ہوگیا اور ایک دن گزرنے کے بعد بھی خرابی دور نہ کی جاسکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل

بیگج سسٹم کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا  ہے، مسافر سامان تاخیر سے ملنے پر پریشان ہورہے ہیں اور کچھ سامان ملنے کی خواہش لیے سیکورٹی حصار توڑ کر ایپرن تک پہنچ گئے جب کہ کچھ مسافر تاخیر برداشت نہ کرسکے اور بیگج بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے۔

ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی ذمہ دار اے ایس ایف کو مسافروں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی سامنا کرنا پڑا جب کہ ائیرپورٹ پر سامان کے لیے مسافر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

The post نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خراب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kwjp86
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔