بدھ، 2 مئی، 2018

توہین عدالت کیس میں وزیر داخلہ احسن اقبال طلبFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور: ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 7 مئی کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب! ہماری بھی عزت ہے، احسن اقبال

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بھی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی، انہیں آئین کے آرٹیکل 63-62 کے تحت نااہل قراردیا جائے، احسن اقبال سے 2008 سے اب تک وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ بھی واپس لی جائے۔

The post توہین عدالت کیس میں وزیر داخلہ احسن اقبال طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HM8d5u
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔