اتوار، 8 ستمبر، 2019

عبدالقادر وفات سے پہلے عمران خان سے کیوں ملنا چاہتے تھے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹر گگلی ماسٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نظم لکھی تھی جو وہ انہیں ملاقات میں سنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے وہ عثمان ڈار سے رابطے میں تھے،عثمان ڈار نے عبدالقادر کی جانب سے بھیجی گئی نظم ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ انہوں نے کہا عبدالقادر میرے ساتھ یہ نظم وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے رابطہ میں تھے۔انہوں نے کہا عبدالقادر اور میں بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے تھے۔ مرحوم کی نظم کا متن تھا کہ وزیراعظم عمران خان خوبصورت اور دبنگ شخصیت ہیں،عمران خان کا وژن سمندر جتنا گہرا ہے۔عبد القادر نے نظم میں کہا عمران خان عظیم سوچ اور فلسفہ کے مالک ہیں،ہز (his) باڈی لائیک ایتھلیٹ ،ہز(his ) باڈی لائیک سٹیل۔ مرحوم عبد القادر نے کہا عمران خان ڈٹ جانیوالے دلیر اور بہادر آدمی ہیں۔عبدالقادر نے نظم کے آخری حصے میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی درخواست کی تھی۔ عبد القادر کی نظم کے آخری الفاظ تھے کہ برائے مہربانی کسی کے ساتھ بھی ڈیل نہ کیجئے گا۔ عبد القادر نے کہا کپتان جی میں نے اس نظم کے تمام الفاظ خود لکھے ہیں،تمام الفاظ میرے جذبات اور احساسات کے ترجمان ہیں۔آپ کا عبدالقادر!۔

The post عبدالقادر وفات سے پہلے عمران خان سے کیوں ملنا چاہتے تھے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2PWRjK3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔