اتوار، 8 ستمبر، 2019

ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں سابق ساتھی نے بڑا انکشاف کر ڈالا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکی صدر کے ایک سابقہ قریبی ساتھی انتھونی سکرامُوچی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت گر رہی ہے جس کے باعث وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے ذرائع ابلاغ کے سابق ڈائریکٹر انتھونی سکرامُوچی جنھیں 2017 میں ملازمت سے صرف 11 دن بعد ہی برخاست کر دیا گیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا رویہ گزشتہ برس کے مقابلے میں مزید بدتر ہو گیا ۔ سی ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ٹرمپ آئندہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ ٹرمپ کہیں گے ٹھیک ہے میں نے ایک بہت اچھا کام کیا اور میں اس مدت کے اختتام پر ریٹائر ہو رہا ہوں۔ ٹورنٹو گلوبل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنا دعویٰ دہرایا کہ صدر ٹرمپ شدید ذہنی زوال کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں یہ دعویٰ بطور ایک سیاسی مخالف کے نہیں کر رہا یا اس لیے کہ وہ مجھ سے لاتعلق ہو گئے ہیں بلکہ ایسا حقیقت میں ہو رہا ہے ۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں سابق ساتھی نے بڑا انکشاف کر ڈالا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2A1EkMi
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔