اتوار، 8 ستمبر، 2019

پنجاب پولیس کنٹرول سے باہر، خاتون کیساتھ تھانے میں وہ کردیا کہ بس۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور،بوریوالا(جی سی این رپورٹ)محنت کش خاتون کو پولیس اہلکاروں نے نجی ٹارچر سیل منتقل کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی پی او وہاڑی نےایکشن لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کروادیا ۔ تفصیل کے مطابق بورےوالا کے نواحی علاقہ محلہ امام بارگاہ کی رہائشی محنت کش خاتون نے پولیس کی مبینہ غیر قانونی حراست سے آزاد ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں تھانہ لڈن پولیس کے ٹرینی انسپکٹر طاہر چوہان اور اے ایس آئی محمد یونس نے اسے گھر سے گرفتار کیا اور ایک نجی ٹارچر سیل میں لے جا کر دیگر اہلکاروں سے ملکر برہنہ کرنے کے بعد الٹا لٹکا دیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کرتے رہے اس دوران بجلی کے جھٹکے بھی لگائے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا تم نے زمیندار ایاز دولتانہ کے گھر چوری کی ہے کیونکہ میں اسکے گھر کام کرتی ہوں ، خاتون کے مطابق دوران تشدد اہلکاروں نے ایک کروڑ روپےکے پرونوٹ پر اسکے زبردستی انگوٹھے لگوا ئے کہ اگر چوری ثابت ہوئی تو ایک کروڑ زمیندار کو ادا کرنا ہو گا جبکہ پرونوٹ لکھوانے کے بعد تشویشناک حالت میں گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انچارج سی آئی اے امجد خان ، سب انسپکٹر طاہر چوہان ، اے ایس آئی حاجی یونس اور ایک پولیس اہلکار کو معطل کر کے مقدمہ درج کر دیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی صدر راؤ طارق محمود کا کہنا تھا پولیس نے تشدد نہیں کیا، اگر ایسا کچھ ثابت ہوا تو ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post پنجاب پولیس کنٹرول سے باہر، خاتون کیساتھ تھانے میں وہ کردیا کہ بس۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2PRSRoE
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔