اتوار، 8 ستمبر، 2019

ایشز سیریز،مانچسٹر ٹیسٹ جیتنے کیلئے آسڑیلیا نے انگلش ٹیم کو کتنا ہدف دیدیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مانچسٹر (جی سی این رپورٹ)آسٹریلیا نے ایشز کے چوتھے میچ میں اپنی دوسری اننگز 6 وکٹون پر 186 رنز کر ڈکلیئر کردی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 383 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنالیے تھے تاہم پوری ٹیم 301 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئی اور 196 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کی جانب سے چوتھے روز جاز بٹلر 41 اور اسٹوکس 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 4، مچل اسٹارک اور کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں برتری کے بعد آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں مایوس کن آغاز کیا اور دونوں اوپنرز 16 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔اسٹیون اسمتھ نے دوسری اننگز میں جارحانہ اندازمیں بیٹنگ کی اور 82 رنز بنا کر لیچ کو وکٹ دے گئے ان کے علاوہ میتھیو ویڈ 34 اور ٹم پین 23 رنز بناسکے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز 6 وکٹیں گنوانے کے بعد ڈکلیئر کردی جب ان کا اسکور 186 رنز تھا اور مجموعی برتری 383رنز ہوگئی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ناکام رہنے والے آرچر نے 3 اور اسٹورٹ براڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 383 رنز کا مشکل ہدف دیا جس کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتامی مراحل میں میزبان ٹیم اوپنر برنس اور کپتان جوروٹ کی وکٹ سے محروم ہوگئی۔چوتھے روز کھیل کے اختتام پرانگلینڈ نے دو وکٹوں پر 18 رنز بنائے تھے اور جیت کے لیے مزید 365 رنز درکار ہیں۔

The post ایشز سیریز،مانچسٹر ٹیسٹ جیتنے کیلئے آسڑیلیا نے انگلش ٹیم کو کتنا ہدف دیدیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2PWRipt
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔