FOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
FOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 19 مئی، 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی، 3 نوجوان شہیدFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سرینگر / مظفر آباد: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جبکہ  قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں ماہ رمضان کے دوسرے روز مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں نے سرینگر، بڈگام ، گاندربل ، شوپیاں، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھارت اور اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد قصبے اور دیگر علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی جبکہ مزید 3نوجوان شہید ہوگئے۔

دوسری طرف سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آج مقبوضہ وادی میں آمد کے خلاف مظاہروں کی کال دیت ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے مجوزہ دورے کا مقصد عالمی برادری کو یہ جھوٹا تاثر دینا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی جمہوریت کے تحت خوش ہیں حالانکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو جہنم زار بنارکھا ہے۔

حریت رہنماؤں اورتنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔

قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی ، محمد یاسین ملک ، محمد اشرف صحرائی سمیت دیگر کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلیے گھروں یا تھانوں میں نظر بند کر دیا جب کہ دوسری طرف آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر غزالی کی کال پر آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں یوم سیاہ کے طو ر پر منانے کا اعلان کردیا اِس سلسلے میں مظفر آباد میں شہید مظفروانی چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عزیر غزالی کررہے تھے۔

 

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی، 3 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KCC29J
via IFTTT

ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر شروعFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے ملک بھر میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر 26 فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائدحاصل ہوں گے۔

The post ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IPTOZY
via IFTTT

مچھر کے صرف ایک بار کاٹنے سے بھی کئی بیماریاں ہوسکتی ہیںFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ہیوسٹن، ٹیکساس: مچھروں کے متعلق ایک اور تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ مچھرصرف ایک بار کاٹ لے تو بھی اس سے مزید امراض کی راہیں کھل جاتی ہیں کیونکہ مچھر کا تھوک جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو شدید متاثر کرتا ہے۔ یعنی مچھر کا ایک مرتبہ کاٹنا بھی بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس مطالعے کے لیے جینیاتی انجینیئرنگ سے ایسا چوہا بنایا گیا جس میں انسانی خون کے خلیات تھے۔ ماہرین نے جائزہ لیا کہ مچھر کا تھوک اس چوہے کے امنیاتی نظام کو کسطرح متاثر کرتا ہے اور بعض بیماریاں بدن میں تیزی سے کیوں پھیلتی ہیں؟

ہیوسٹن میں واقع بیلر کالج آف میڈیسن نے پہلے ٹرانس جینک چوہے کے پاؤں پر چند تبدیل شدہ مچھروں سے کٹوایا اور ایک ہفتے تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس تجربے میں چوہے میں انسانی خون کے تمام خلیات موجود تھے جن میں بیماریوں سے لڑنے والے ٹی سیلز بھی ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ مچھر کاٹنے سے چھ گھنٹے بعد چوہوں میں سائٹوٹوکسن ٹی سیلز کی ذیادہ افزائش ہونے لگی جو متاثرہ خلیات پر حملہ ذیادہ کررہے تھے جبکہ ریگولیٹری ٹی سیلز پر ان کا حملہ اتنا شدید نہ تھا۔ ٹی سیلز امنیاتی نظام کو باقاعدہ بناتے ہیں اور یوں ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

ایک روز بعد خون میں ریگولیٹری ٹی سیلز بڑھے لیکن دوسرے ٹی سیلز کم ہوئے یعنی جسم سوزش کے خلاف نبرد آزما تھا۔ تاہم ایک ہفتے بعد عجیب انکشاف یہ ہوا کہ ماہرین کی ٹیم کو ڈبل پوزیٹو ٹی سیل دوبارہ دیکھنے کو ملے جو خون، جلد اورہڈیوں کے گودے تک میں موجود تھا۔ پھر ریگولیٹری ٹی سیلز بھی کم کم ہونا شروع ہوگئے۔

مختصراً پورے ہفتے مچھے کاٹنے سے ہونے والے اثرات کم یا ذیادہ ہوتے رہے جو ثابت کرتے ہیں کہ مچھر کاٹنے سے جسم میں بہت عرصے تک تبدیلیاں پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم چوہوں پر کئے گئے تجربات کے بعد اس عمل کو انسانوں پر دوہرانا بہت ضروری ہے۔

The post مچھر کے صرف ایک بار کاٹنے سے بھی کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IynebF
via IFTTT

جمعہ، 18 مئی، 2018

نجی اسکولوں کو موسم گرمی کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے استفسار کیا کہ فیسوں سے متعلق پیرا کیا کررہی ہے؟ راشد حنیف کا کہنا تھا کہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے جب کہ سنگل رکنی بنچ نے پیرا کے اختیارات ختم کر دیئے تھے، اپیل زیر سماعت ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن والدین نے بچوں کی موسم گرما کی فیس جمع کرا دی ان کی فیس تعطیلات کے بعد آئندہ مہینوں کی فیس کی مد میں جمع کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

The post نجی اسکولوں کو موسم گرمی کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IyqP9O
via IFTTT

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہیدFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 راولپنڈی: بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائی جانےوالی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 

The post بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KArOXy
via IFTTT

اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریفFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

The post اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LaUvvl
via IFTTT

میشا شفیع کا ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزامFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

کراچی: نامور گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ایک بار پھر جنسی ہراسانی کاالزام عائد کردیا۔

گلوکارہ میشا شفیع علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام پرروزاول کی طرح اب بھی قائم ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع نے اب تک خاموش رہنے کی وجہ بتادی

گزشتہ ماہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفرپرلگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد جہاں بہت سی آوازیں ان کے حق میں اٹھیں وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے میشا شفیع کو علی ظفر پر الزامات لگانے کیلئے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک لمبی چوڑی ٹوئٹ کی اور لکھا’’میشا شفیع کے پورے کیریئر میں بس علی ظفرنے انہیں ہراساں کیا، باقی سب لڑکے تو باجی بہن سے دور دور سے سلام لیتے ہیں، نا نجی پیغامات بھیجتے ہیں، نظریں جھکاکر چلتے ہیں، بس علی ظفر خراب تھا، باقی سب آپ کے ساتھ کام کرنے والے آدمی دودھ کے دھلے ہیں، اگر آپ سچی ہیں تو باقی سب کانام بھی بتائیں جنہوں نے آپ کو ہراساں کیا۔‘‘

اس ٹوئٹ کا جواب میشا نے بھرپور انداز میں دیااورکہا’’جی ہاں صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا، لیکن انہوں نے میرے علاوہ کئی اور خواتین کو ہراساں کیا، میری جانب سے علی ظفر پر الزام لگائے جانے کے بعد تقریباً آدھے درجن خواتین سامنے آئیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا، کیا یہ آپ کیلئے کافی ہوگا۔ اور کتنی خواتین سامنے آئیں مہربانی کرکے تعداد بتائیں۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نےانہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، میشا کے اس الزام کے بعد علی ظفر نے انہیں قانونی نوٹس بھیجا جس کے مطابق میشا ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

The post میشا شفیع کا ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wRmXiK
via IFTTT

ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعطم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات آج بھی قلمبند نہ ہوسکے جس پر کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایک دن کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جب کہ نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ واجد ضیاء پرالعزیزیہ میں جرح مکمل ہونے کے بعد 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے، سوالنامہ میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، جس پرنیب پراسکیوٹرنے کہا کہ عدالت بیانات لینے کا معاملہ طے کرچکی ہے جس کے بعد سوالنامہ دیا ہے، کورٹ کا وقت ضائع نہ کریں جن سوالات کا جواب دے سکتے ہیں دے دیں جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ عدالت کا ایک دن ضائع ہوا ہے، ہفتہ کے روز بھی حاضر ہو جاوٴں گا۔

سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ قطر اور دبئی سے متعلق سوالات مشترک ہیں، جس پرڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ ایون فیلڈ میں الگ سے چارج ہے، الگ سے سوال ہیں، عدالت 342 کا بیان فوری بھی ریکارڈ کرسکتی ہے۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

The post ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2InXP8q
via IFTTT

شہنشاہ عالم ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر کے نام ایک اور خطFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

جناب عالی، ساری کائنات میں اپنے سب سے بڑے عقیدت مند کا ایک اور خط قبول فرمائیے، میں کبھی جنابِ والا کو اتنی جلدی زحمت نہ دیتا مگر کیا کروں کہ حالات و واقعات، اور جناب کی ’’حرکات‘‘ جنہیں حرکات بد سے اگرتعبیر کیا جائے تو قطعاً بے جا نہ ہوگا۔ مگر میں ایسی بے ادبی کرنے کے بارے میں سوچ بھی کہاں سکتا ہوں۔ جناب کے عقل و دانش سے بھرپور بیانات کی رفتار ہی اتنی تیز ہے کہ مجھ جیسا عقیدت مند رہ نہیں سکا، مجھے برملا اس بات کا احساس ہے کہ آپ کا وقت بہت ہی قیمتی ہے کیونکہ جو چیز کم ہو وہ قیمتی ہوا کرتی ہے اور وقت آپ کے پاس بہت کم ہے، میرا مطلب ہے کہ یہی کوئی تین ساڑھے تین سال ہی ہم کم نصیب لوگ جناب کی شفقت سے بہرہ مند ہو پائیں گے پھر آئندہ کا کیا پتا کہ آپ انتخابات میں منتخب ہوسکیں یا پھر امریکی قوم کی قوت فیصلہ درست کام کرجائے۔

جناب عالی، آپ نے کیا زبردست، بہادرانہ، جواں مردوں والا بیان دیا ہے (گو کہ اب آپ عمر کے اعتبار سے جواں مردی سے خاصے دور نکل آئے ہیں) ’’میں ہرگز مسلمانوں سے تارکین وطن والے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا!‘‘ کیا بات ہے عالی جناب کی، آپ کی بڑھک سن کر مجھے اپنے ایک ہر دلعزیز مرحوم فنکار جناب سلطان راہی یاد آگئے، وہی جن کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی نقل آپ لوگوں نے ریمبو سیریز میں کرنے کی بھونڈی سی کوشش کی تھی۔ خیر، یہ تو یوں ہی درمیان میں بات نکل آئی۔ تو میں عرض کر رہا تھا کہ جناب والا، آپ نے بالکل درست بیان دیا ہے، کوئی ضرورت نہیں ہے معافی وافی کی، اور وہ بھی مسلمانوں سے؟ توبہ توبہ! قصور تو ان کا خود کا ہے ناں کہ ساری دنیا سے اپنے اپنے ملک چھوڑ کر امریکا خوامخواہ ہی آگئے اور اپنی قابلیت سے امریکا کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں لگ گئے۔ بھئی اگر یہ قابلیتیں اور مہارتیں وہ اپنے ملک میں صرف کرتے تو ان کے پسماندہ ممالک بھی ترقی کرتے ناں! دیکھا حضرت، میں بھی آپ کا سچا عقیدت مند ہوں اس لئے آپ کے بیان میں چھپی دانائی اور پسماندہ مسلمان ملکوں کےلیے آپ کی اس دیرینہ شقفت کو کیسے بھانپ گیا، جس کا مظاہرہ ہم برسوں سے افغانستان، عراق، شام اور پاکستان میں دیکھ ہی رہے ہیں۔ سلام ہے آپ کی باتوں میں چھپی دانائی پر۔

سرکار، بڑی خوشی اور دلی مسرت سے عرض ہے کہ جانے یہ چھوٹی سی خبر جناب کو معلوم بھی ہے کہ نہیں کہ ہمارے غریب ملک کے دو غریب موٹرسائیکل سواروں پر کرنل جوزف صاحب کے بعد ایک بار پھر آپ کے سفارتخانے کے مزید دو محترم اہلکاروں نے نشے کی حالت میں دوبارہ شفقت فرمائی اور انہیں غلط موٹر سائیکل چلانے پر تنبیہاً ہلکی سی ٹکر دے ماری۔ ارے جناب! آپ تو جان بھی لے لیں تو کوئی بات نہیں۔ یہ تو بس تھوڑا بہت زخمی ہی ہوئے، مگر اس دفعہ سنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے خاصی بے مروتی کا مظاہرہ کیا، اور ان معزز سفارتی اہلکاروں کو ساڑھے آٹھ گھنٹے کے طویل دورانیے تک تھانے میں بٹھالیا۔ کتنے افسوس کی بات ہے۔ جناب عالی! میں بہت معذرت خواہ ہوں، اصل میں یہ سب ہمارا میڈیا کرتا ہے، خوامخواہ ہی پر کا بگلا بنا دیتا ہے۔ میں دلی معذرت طلب کرتا ہوں، اور ان نیک دل سفارتی اہلکاروں کی اس سرزمین سے بحفاظت واپسی کےلیے دعاگو ہوں۔

اور جناب والا! یہ روس کے صدر کو کیا ہوگیا ہے؟ خوامخواہ ہی آپ کی اور آپ کے عظیم الشان ملک کی بار بار توہین کرتے رہتے ہیں، کبھی عالمی دہشت گرد کہہ دیتے ہیں تو کبھی کچھ اور، جناب میرا ظرف آپ جیسا بلند کہاں، آپ کا ظرف تو بے غیرتی کی حدود سے بھی ماورا ہے۔ میں تو جناب کا بس ایک حقیر سا عقیدت مند ہوں۔ میں کہے دے رہا ہوں کہ مجھ سے یہ گستاخی اور جناب کی یوں کھلی توہین بلکل برداشت نہیں ہوتی، میری مؤدبانہ التجا اور مشورہ ہے کہ آئندہ کسی بھی قریبی عالمی کانفرنس میں اگر وہ آپ سے مصافحے کےلیے ہاتھ بڑھائیں تو آپ بالکل ایسے ہی نظرانداز کرکے برابر والے کسی عالمی رہنما سے ہاتھ ملا لیجئے گا جیسے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جناب کے ساتھ کیا تھا۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ آپ کی یہ بے رخی اور بے اعتنائی روسی صدر کا دل توڑ دے گی اور واپس جاکر وہ ضرور نہ صرف غمگین نغمے سنیں گے بلکہ آپ کو ایک درد بھرا خط بھی لکھیں گے اور یقیناً اوٹ پٹانگ بیانات دینے سے باز آجائیں گے۔

اور اگر باز نہ آئیں تو آپ بس اپنے اس خادم یعنی مجھے اشارہ کردیجئے گا، بائیں آنکھ سے، وہ جودائیں سے ذرا چھوٹی ہے، اور مبلغ ایک لاکھ ڈالر بھجوا دیجیے گا۔ بس، پھر میں جانوں اور میرا کام۔ جناب عالی، میرے پاس بابا کالے کرتوتی گورداسپور والے مرحوم کا عطا کردہ ایک زبردست منتر ہے، تین دن میں دشمن کا کلیجہ کٹ کر منہ سے باہر آجاتا ہے۔ عمل خطرناک ہے بسا اوقات پلٹ بھی جاتا ہے، بابا جی بھی اسی کے پلٹنے سے مرے تھے۔ پر جناب کی محبت میں بلامعاوضہ کر گزروں گا، ایک لاکھ ڈالر تو منتر کے لوازمات کےلیے منگوا رہا ہوں۔

جنابِ عالی، میں نے آپ سے گزشتہ خط میں جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا گیا ہے۔ محترم کرنل جوزف صاحب کو بغیر کسی ٹوٹ پھوٹ کے بحفاظت امریکا پارسل کردیا ہے۔ آپ خوامخواہ ہی پریشان ہو رہے تھے، ہم ہیں ناں، ارے ہم تو کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے اس واپسی کی، پر لگتا ہے کہ یہ کہیں ایمبسی سے ہی لیک ہوکر سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر آگیا۔

خیر، میں جلد ہی پتا کرکے آپ کو بذریعہ اسی طرح کے خط کے آگاہ کردوں گا کہ کون یہ مخبریاں کررہا ہے آپ کے سفارت خانے سے، پر آپ یہ راز کسی کو بتائیے گا نہیں، بس خاموشی سے کارروائی کیجئے گا۔ اور پریشان بالکل نہ ہوا کریں، آپ کی جبینِ ناز پر شکن بھی آئے ہمیں کب گوارا ہے۔ اور رہے وہ بے چارے کچلے جانے والے پاکستانی تو جناب، وہ ہمارے ایک باغیانہ سے شاعر تھے فیض صاحب، لینن پرائز بھی ملا تھا انہیں، ان کا ایک حسب حال شعر ہے:

نہ مدعی نہ شہادت، حساب پاک ہوا
یہ خونِ خاک نشیناں تھا، رزقِ خاک ہوا

باقی ہماری ڈاکٹر عافیہ کا خیال رکھیے گا، بس انہیں ہم جلد ہی بلوانے والے ہیں۔

اچھا بس اب آخری بات۔ جناب عالی، میں نے کچھ مخبر مکھیاں پالی ہوئی ہیں جو ساری دنیا کی خبریں لاکر میرے کانوں میں بز بز کرتی رہتی ہیں۔ ایک امریکا کے سفید گھر یعنی وائٹ ہاؤس سے بھی آتی جاتی رہتی ہے اور جناب کی اندرن و بیرونِ خانہ سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ آپ نے جو نئے سیکریٹری خارجہ محترم جناب مائیک چمپو… اوہ سوری… مائیک پومپیو مقرر فرمائے ہیں، انہوں نے آپ کو پہلا نادر مشورہ یہی دیا کہ آپ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کردیں، جو جناب عالی نے منظور کرلیا ہے اور اس کا اعلان بھی فرما چکے ہیں۔ دنیا والے آپ کی بصیرت افروزی کیا جانیں جو آپ کے خلاف صف آراء ہونے لگے ہیں۔ کہنا یہ تھا سر جی کہ میں اس چمپو… اوہ سوری، پھر غلطی ہوگئی… پومپیو کے مشورے کی ایک ہزار فیصد تائید کرتا ہوں۔ کسی مسلم ملک کو جوہری توانائی استعمال کرنے کاحق نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر ایران کو، جو جناب کے جنت نظیر ملک کے بارے میں برملا ’’مرگ بر امریکا‘‘ کا نعرہ مستانہ لگاتا ہی رہتا ہے۔ وہ تو جناب عالی ہم ہی تھے جنہوں نے 80 کی دہائی میں آپ کو افغان وار میں دھوکے سے الجھا کر جھٹ پٹ ایٹمی صلاحیت یوں حاصل کی کہ آپ کے بڑے سب جاننے کے باوجود افغان جنگ کی وجہ سے دانت پیسنے کے علاوہ کچھ نہ کرسکے۔

بہرحال، ایران سے آنے والی میری مخبر مکھی نے یہ بزبز کی ہے کہ ان لوگوں نے اس متوقع اعلان کے پیش نظر چند ایٹمی ہتھیار، یہی کوئی پچاس ساٹھ، پہلے ہی تیار کرکے روس کے پاس رکھوا دیئے ہیں۔ دیکھیے ناں! یہ کتنی بری بات ہے۔ چلیے خیر، اب اجازت چاہتا ہوں کہ میرا وقت آپ جتنا تو نہیں مگر کچھ نہ کچھ قیمتی تو ہے اور مجھے منتر کی تیاری بھی کرنی ہے اگر آپ نے پیسے بھیج دیئے تو۔

دیگر کارِ لائقہ سے جلد یاد فرمائیے۔ گھر والوں خصوصاً ملکہ عالیہ کو میری طرف سے وہی پہلے والا خصوصی پیار اور دعا۔ وقت زیادہ لینے کی معافی چاہتا ہوں، اور امید ہے کہ آپ مجھ حقیر فقیر بندہ پرتقصیر کی مندرجہ بالا خیر خواہانہ گزارشات اور ہفوات پر ضرور دل سے عمل کریں گے، کیونکہ دماغ تو جناب کا… زیادہ حد ادب۔

فقط آپ کا سب سے بڑا عقیدت مند پاکستانی مسلمان
خرم علی راؤ

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post شہنشاہ عالم ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر کے نام ایک اور خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rSzz35
via IFTTT

عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کوروکنا ہوگا، شہبازشریفFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کر خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں اورفلسطین میں اسرائیلی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے نہتے شہریوں پرظلم وستم اوربربریت کی انتہا کردی ہے جب کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرخون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا۔

The post عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کوروکنا ہوگا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAcLNA
via IFTTT

شادی کے بعد سونم کپور کے شوہر نےبھی نام تبدیل کرلیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نےبھی اپنی اہلیہ کی طرح شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا۔

شادی کے بعد خواتین اپنے نام کا آخری حصہ جسے عموماً (سرنیم)کہاجاتا ہے تبدیل کرلیتی ہیں اورعموماً پیادیس سدھارنے کے بعد خواتین کو ان کے شوہر کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ تاہم کچھ خواتین اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں۔ لیکن ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ کسی مرد نے شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام لگایاہو۔ ناممکن نظر آنے والی یہ بات سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے سچ کردکھائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کی مبارکباد دینے پرسونم کپورکا ماہرہ کودلچسپ جواب

شادی کے فوراً بعد سونم کپور نے زیادہ ترخواتین طرح اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کااضافہ کرلیا تھااور سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ’سونم کپورآہوجا‘کرلیا تھا۔ سونم کے ساتھ آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام میں ’ایس‘ کا اضافہ کرلیا جس کے بعد ان کانام ’آنند سونم آہوجا‘ہوگیا۔

واضح رہے کہ سونم کپور کے نام تبدیل کرنے کی جہاں تعریف کی جارہی تھی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ سونم ویسے تو صنفی مساوات کی بات کرتی ہیں لیکن شادی کے فوراً بعد انہوں نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کانام لگالیا۔ اس تنقید کے جواب میں سونم کا کہنا تھاکہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔ کسی نے گن پوائنٹ پر مجھ سے یہ کام نہیں کروایا آنند نے بھی شادی کے بعد اپنانام تبدیل کیا ہےلیکن کسی نے بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔

سونم نے مزید کہا میں آج بھی صنفی مساوات کی حمایت کرتی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہوں میرےشوہر اور ان کےگھروالے مجھ سے کچھ نہیں پوچھتے بالکل اسی طرح میں نے آنند سے نہیں پوچھاکہ انہوں نے ایسا کیوں کیا انہوں نے اپنی مرضی سے نام تبدیل کیاہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور 8 مئی کواپنے قریبی دوست اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

The post شادی کے بعد سونم کپور کے شوہر نےبھی نام تبدیل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ISvxTe
via IFTTT

ماہِ صیام کا پیغامFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیؐ نے ایک موقع پر اس ماہ مبارک کی آمد کی خبر یوں دی: ’’سنو سنو تمہارے پاس رمضان کا مہینہ چلا آتا ہے۔ یہ مہینہ مبارک مہینہ ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض کردیے ہیں اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اور اس میں ایک رات ایسی مبارک ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اس کی برکات سے محروم رہا تو سمجھو کہ وہ نامراد رہا۔‘‘ (نسائی کتاب الصوم)

رسول کریمؐ فرماتے ہیں: ’’ماہ رمضان کے استقبال کے لیے یقینا ًسارا سال جنت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ یااللہ اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لیے خاص کردے۔‘‘ (بیہقی شعب الایمان)

آپؐ نے ایک موقع پر فرمایا: ’’رمضان کا خاص خیال رکھو کیوںکہ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے۔ اس نے تمہارے لیے گیارہ ماہ چھوڑ دیے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لیے ایک مہینے کو خاص کرلیا ہے۔‘‘ (مجمع الزوائد)

رمضان المبارک کو ’’سَیِّدْ الشّْہْور‘‘ یعنی تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے۔ یہ مہینہ بے شمار برکات کا مہینہ ہے۔ حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں : ’’رمضان میں تو آپؐ کمر ہمت کس لیتے تھے اور پوری کوشش اور محنت فرماتے تھے۔‘‘ آنحضور ؐ کی ا س عبادت کی کیفیت کا بھی ذکر ملتا ہے کہ راتوں کو عبادت کرتے ہوئے آپؐ کا سینہ خدا کے حضور گریاں و بریاں ہوتا۔ دل ابل ابل جاتا تھا اور سینے میں یوں گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی تھی جیسے ہنڈیا کے ابلنے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔‘‘ ( ترمذی)

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’ تمہارا رب فرماتا ہے کہ ہر نیکی کا ثواب دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے اور روزے کی عبادت تو خاص طور پر میرے لیے ہے اور میں خود اس کی جزا دوں گا یا میں خود اس کا بدلہ ہوں۔‘‘

(ترمذی۔ابواب الصوم)

آپؐ نے فرمایا : ’’روزہ دار کے لیے دو خوشیاں مقدر ہیں ایک خوشی اسے اس وقت ملتی ہے جب وہ روزہ افطار کرتا ہے اور دوسری خوشی اس وقت ہوگی جب وہ روزے کی وجہ سے اپنے رب سے ملاقات کرے گا۔‘‘ (بخاری کتاب الصوم)

روزہ ملائکہ کی دعاؤں اور استغفار کے حصول کا ذریعہ ہے۔ حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے فرمایا: ’’جب کوئی رمضان کے پہلے دن روزہ رکھتا ہے تو اس کے پہلے سب گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہر روز ماہ رمضان میں ہوتا ہے اور ہر روز اس کے لیے ستّر ہزار فرشتے اس کی بخشش کی دعائیں صبح کی نماز سے لے کر ان کے پردوں میں چھپنے تک کرتے ہیں۔‘‘ (کنزالعمال)

آپ ؐ نے فرمایا : ’’ فرشتے روز ہ دار کے لیے دن رات استغفار کرتے ہیں۔‘‘ (مجمع الزوائد)

روزہ گناہوں سے پاک ہونے کا بہترین موقع ہے۔

حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’ جو شخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان میں ثواب اور اخلاص سے عبادت کرتا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتاہے جیسے اس روز تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا۔‘‘ (نسائی)

آپؐ نے فرمایا: ’’ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کی جزا جنت ہے۔‘‘

’’رمضان المبارک کی پہلی رات کو اللہ تعالیٰ اپنی جنت کو حکم دیتا ہے کہ میرے بندے کے لیے تیار ہوجا اور خوب بن سنور جا۔ ممکن ہے جو دنیا سے تھک گیا ہو وہ میرے گھر اور میرے پاس آنا چاہے۔‘‘ (مجمع الزوائد)

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’ اگر بندہ ایک دن کا روزہ اپنی خوشی اور رضا و رغبت سے رکھے پھر اسے زمین کے برابر سونا دیا جائے تو وہ حساب کے دن اس کے ثواب کے برابر نہیں ہوگا۔‘‘ (الترغیب والترھیب)

حضرت ابوامامہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ؐ سے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جس کے ذریعے میں جنت میں داخل ہوجاؤں۔ تو آپ ؐ نے فرمایا: ’’روزے کو لازم پکڑ لو کیوںکہ یہ وہ عمل ہے جس کا کوئی مثل اور بدل نہیں۔‘‘

(الترغیب و الترھیب، نسائی۔ کتاب الصوم )

حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’ جو بندہ خدا کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چہرے سے آگ کو دور کردیتا ہے۔‘‘

ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ کی خاطر ایک دن کا روزہ رکھنے والے سے جہنم سو سال دور کر دی جاتی ہے۔ (نسائی۔ کتاب الصوم)

آپؐ نے فرمایا: ’’روزہ آگ سے بچانے کے لیے ایک ڈھال ہے۔‘‘ (ترمذی، ابواب الصوم)

حضرت عبدالرحمٰن ؓبن عوف بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے رمضان المبارک کو عبادت کے لحاظ سے تما م مہینوں سے افضل قرار دیا اور فرمایا: ’’ جو شخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان میں اور اپنا محاسبہ کرتے ہوئے رات کو اٹھ کر عبادت کرتا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے اس روز تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا۔‘‘

حضرت سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے رمضان المبارک کے ذکر میں فرمایا: یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔

ہمیں اللہ نے رمضان کی سعادت عطا فرمائی ہے۔ ہمیں اس بابرکت موقعے سے پھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے پالن ہار کو راضی کرنا چاہیے۔ ہمیں یہ بھی عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی ساری زندگی کو اسلام کے اصولوں پر نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر بسر کریں گے۔ اللہ ہماری مدد و نصرت فرمائے۔ آمین

محمد مُحب حسین شمشیر

The post ماہِ صیام کا پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wQWuBR
via IFTTT

رمضان المبارک؛ مسلمانوں کی وحدت کا متقاضیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

شیخ صدوقؒ نے معتبر سند کے ساتھ امام علی رضاؓ سے اور وہ اپنے آباء طاہرینؓ کے واسطے سے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؓ نے فرمایا: ایک روز رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’ اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ (رمضان کریم ) آرہا ہے جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی ساعتیں دوسرے مہینوں کی ساعتوں سے بہتر ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے۔ اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں۔ پس تم اچھی نیت اور بری باتوں سے دلوں کے پاک کرنے کے ساتھ اس ماہ میں خدائے تعالیٰ سے سوال کرو کہ وہ تم کو اس ماہ کے روزے رکھنے اور اس میں تلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا کرے، کیوں کہ جو شخص اس بڑائی والے مہینے میں خدا کی طرف سے بخشش سے محروم رہ گیا وہ بدبخت، شقی اور بدانجام ہوگا۔ اس مہینے کی بھوک پیاس میں قیامت والی بھوک پیاس کا تصور کرو، اپنے فقیروں اور مسکینوں کو صدقہ دو، بوڑھوں کی تعظیم کرو، چھوٹوں پر رحم کرو اور رشتے داروں کے ساتھ نرمی و مہربانی کرو، اپنی زبانوں کو ان باتوں سے بچاؤ کہ جو نہیں کہنی چاہییں، جن چیزوں کا دیکھنا حلال نہیں ان سے اپنی نگاہوں کو بچائے رکھو، جن چیزوں کا سننا تمہارے لیے روا نہیں ان سے اپنے کانوں کو بند رکھو، دوسرے لوگوں کے یتیم بچوں پر رحم کرو تاکہ تمہارے بعد لوگ تمہارے یتیم بچوں پر رحم کریں، اپنے گناہوں سے توبہ کرو، خدا کی طرف رخ کرو، نمازوں کے بعد اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھاؤ کہ یہ بہترین اوقات ہیں جن میں حق تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت فرماتا ہے اور جو بندے اس وقت اس سے مناجات کرتے ہیں وہ ان کو جواب دیتا ہے اور جو بندے اسے پکارتے ہیں ان کی پکار پر لبیک کہتا ہے۔

اے لوگو! اس میں شک نہیں کہ تمہاری جانیں گروی پڑی ہیں۔ تم خدا سے مغفرت طلب کرکے ان کو چھڑانے کی کوشش کرو۔ تمہاری کمریں گناہوں کے بوجھ سے دبی ہوئی ہیں تم زیادہ سجدے کرکے ان کا بوجھ ہلکا کرو کیوں کہ خدا نے اپنی عزت و عظمت کی قسم کھا رکھی ہے کہ ا س مہینے میں نمازیں پڑھنے اور سجدے کرنے والوں کو عذاب نہیں دے اور قیامت میں ان کو جہنم کی آگ کا خوف نہ دلائے۔

اے لوگو! جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ اے لوگو! جو شخص اس مہینے میں اپنے اخلاق درست کرے تو حق تعالیٰ قیامت میں اس کو پل صراط پر سے بہ آسانی گزار دے گا جب کہ لوگوں کے پاؤں پھسل رہے ہوں گے۔ جو شخص اس مہینے میں اپنے غلام اور لونڈی سے تھوڑی خدمت لے تو قیامت میں خدا اس کا حساب سہولت کے ساتھ لے گا اور جو شخص اس مہینے میں کسی یتیم کو عزت اور مہربانی کی نظر سے دیکھے تو قیامت میں خدا اس کو احترام کی نگاہ سے دیکھے گا۔ جو شخص اس مہینے میں اپنے رشتے داروں سے نیکی اور اچھائی کا برتاؤ کرے تو حق تعالیٰ قیامت میں اس کو اپنی رحمت کے ساتھ ملائے رکھے گا اور جو کوئی اپنے قریبی عزیزوں سے بدسلوکی کرے تو خدا روز قیامت اسے اپنے سایۂ رحمت سے محروم رکھے گا۔

جو شخص اس مہینے میں سنّتی نمازیں بجا لائے تو خدائے تعالیٰ قیامت کے دن اسے دوزخ سے برأت نامہ عطا کرے گا۔ اور جو شخص اس ماہ میں اپنی واجب نمازیں ادا کرے تو حق تعالیٰ اس کے اعمال کا پلڑا بھاری کردے گا۔ جب کہ دوسرے لوگوں کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔ جو شخص اس مہینے میں قرآن پاک کی ایک آیت پڑھے تو خداوندکریم اس کے لیے کسی اور مہینے میں ختم قرآن کا ثواب لکھے گا۔

اے لوگو! بے شک اس ماہ میں جنّت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ انہیں تم پر بند نہ کرے۔ دوزخ کے دروازے اس مہینے میں بند ہیں۔ پس خدائے تعالیٰ سے سوال کرو کہ وہ انہیں تم پر نہ کھولے اور شیطانوں کو اس مہینے میں زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ پس خدا سے سوال کرو کہ وہ انہیں تم پر مسلط نہ ہونے دے۔‘‘

حضرت علی ابن ابی طالبؓ کا ارشاد ہے: ’’ماہ رمضان میں کثرت کے ساتھ دعا اور استغفار کرو، اس لیے کہ دعا تم سے بلاؤں کو دور کرتی ہے اور استغفار تمہارے گناہوں کے مٹانے کا باعث بنتا ہے۔ اور پھر ایک دوسری روایت میں فرمایا : جنّت چار لوگوں کی مشتاق ہے: ’’ کسی بھوکے کو کھانا کھلانے والے، اپنی زبان کی حفاظت کرنے والے، قرآن کی تلاوت کرنے والے، ماہ رمضان میں روزہ رکھنے والے۔‘‘

رسول خدا کی محبوب دختر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؓ ارشاد فرماتی ہیں: ’’ اللہ تعالی نے روزے کو فرض کیا ہے تاکہ لوگوں میں اخلاص قائم رہ سکے۔‘‘

صحیفۂ کاملہ میں امام زین العابدینؓ نے ماہ رمضان کی رحمتیں سمیٹنے کے لیے مسلمانوں کو جس دعا کی تعلیم فرمائی وہ ماہ صیام میں بہ حیثیت مسلمان ذمے داریوں کی ادائی کے لیے بہترین راہ نمائی فراہم کرتی ہے۔

’’ اس اللہ تعالیٰ کے لیے حمد و ستائش ہے جس نے ہمیں اپنا دین عطا کیا اور اپنی ملّت میں سے قرار دے کر امتیاز بخشا اور اپنے لطف و اکرم و عنایات کے راستوں پر چلایا۔ تاکہ ہم اس کے فضل و کرم سے ان راہوں پر چل کر اس کی خوش نودی کی منزل تک پہنچیں۔ ایسی حمد جسے وہ قبول فرمائے اور جس کی وجہ سے ہم سے وہ راضی ہوجائے۔ تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے لطف و احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینے کو قرار دیا۔ یعنی رمضان کا مہینہ، صیام کا مہینہ، اسلام کا مہینہ، پاکیزگی کا مہینہ، تصفیہ و تطہیر کا مہینہ، عبادت و قیام کا مہینہ، وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا۔ جو لوگوں کے لیے راہ نما ہے۔ ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ہے۔ چناں چہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت و برتری کو آشکار کیا۔

اے اللہ ! محمدؐ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینے کے فضل و شرف کو پہچانیں، اس کی عزت و حرمت کو بلند جانیں اور اس میں ان چیزوں سے جن سے تُونے منع کیا ہے اجتناب کریں اور اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوش نودی کا باعث ہوں ہماری اعانت فرما، تاکہ ہم نہ بے ہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابا نگاہیں اٹھائیں، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں، نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں، نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔

صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا لے جائیں۔ پھر ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریاکاری اور شہرت پسندوں کی شہرت پسندی سے پاک کر دے، اس طرح کہ تیرے علاوہ کسی کو ان میں شریک نہ کریں اور تیرے سوا کسی سے کوئی مطلب نہ رکھیں۔ اور ہمیں اس مہینے میں توفیق دے کہ نیکی و احسان کے ذریعے عزیزوں کے ساتھ صلۂ رحمی اور انعام و بخشش سے ہمسایوں کی خبر گیری کریں اور اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک و صاف کریں اور زکوٰۃ دے کر انہیں پاکیزہ و طیّب بنالیں اور یہ کہ جو ہم سے علیحدگی اختیار کرے اس کی طرف دستِ مصالحت بڑھائیں۔ جو ہم پر ظلم کرے اس سے انصاف برتیں۔ جو ہم سے دشمنی کرے اس سے صلح و صفائی کریں، سوائے اس کے جس سے تیرے لیے اور تیری خاطر دشمنی کی گئی ہو۔

کیوں کہ وہ ایسا دشمن ہے جسے ہم دوست نہیں رکھ سکتے اور ایسے گروہ کا (فرد) ہے جس سے ہم صاف نہیں ہوسکتے۔ اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؓ پر رحمت نازل فرما اور اس چاند کے گھنٹے کے ساتھ ہمارے گناہوں کو بھی محو کر دے اور جب اس کے دن ختم ہونے پر آئیں تو ہمارے گناہوں کا وبال ہم سے دور کر دے تاکہ یہ مہینہ اس طرح تمام ہوکہ ہمیں خطاؤں سے پاک اور گناہوں سے بَری کرچکا ہو۔

اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؓ پر رحمت نازل فرما اور اس مہینے میں اگر ہم حق سے منہ موڑیں تو ہمیں سیدھے راستے پر لگادے اور کج روی اختیار کریں تو ہماری اصلاح و درستی فرما اور اگر تیرا دشمن شیطان ہمارے گرد احاطہ کرے تو اس کے پنجے سے چھڑا لے۔

بارالہا! اس مہینے کا دامن ہماری عبادتوں سے جو تیرے لیے بجا لائی گئی ہوں بھر دے اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے اور اس کے دنوں میں روزے اور اس کی راتوں میں نمازیں پڑھنے، تیرے حضور گڑگڑانے، تیرے سامنے عجز و الحاح کرنے اور تیرے رُو بہ رُو ذلت و خواری کا مظاہرہ کرنے، ان سب میں ہماری مدد فرما تاکہ اس کے دن ہمارے خلاف غفلت کی اور اس کی راتیں کوتاہی و تقصیر کی گواہی نہ دیں۔‘‘

رمضان کریم خود احتسابی کا مہینہ ہے، کردار سازی کا مہینہ ہے، اصلاح کا مہینہ ہے، اللہ و رسول ؐ سے قربت کا مہینہ ہے، پستیوں سے نکل کر بلندیوں کی جانب پرواز کرنے کا مہینہ ہے، اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے، سخاوت سے مزّین ہونے کا مہینہ ہے، عاجزی و انکساری اپنانے کا مہینہ ہے، درد دل کی دولت جمع کرنے کا مہینہ ہے، ایثار و قربانی اپنانے کا مہینہ ہے، مسلمانوں کی صف بندی کا مہینہ ہے، اسلام کی عملی تبلیغ کا مہینہ ہے، وحدت و اخوت کا مہینہ ہے، قرآن و سنت اپنانے کا مہینہ ہے، خدا سے لو لگانے کا مہینہ ہے، کسی انسان کے بس میں نہیں کہ اللہ کے اس مہینے کی رحمتوں سعادتوں برکتوں فضیلتوں عنایتوں کا احاطہ کرسکے۔

اہل اسلام کو چاہیے کہ جس قدر ممکن ہو سکے اس ماہ مبارک سے رحمتیں برکتیں سمیٹ لیں اور شافع محشر رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان پیش نظر رکھیں: ’’ شقی اور بدنصیب ہے وہ شخص جو اس عظیم مہینے میں محروم رہ جائے۔‘‘ اپنے نصیب جگانے اور شقاوت سے بچنے کے لیے ہمیں اس ماہِ مقدس سے فیض یاب ہونا ہوگا۔

ماہ رمضان مسلمانوں کو وحدت مساوات کا درس دیتا ہے۔ رحمتوں کی برسات کے اس مہینے میں ہر کلمہ گو بارگاہ ایزدی میں مسلمانوں کی یک جہتی اور اتحاد کے لیے دست دعا بلند کرے اور اپنے قلب و نظر اور لسان و فکر کو اتحاد و یک جہتی کے لیے وقف کردیں۔

خداوند عالم ماہ صیام کے طفیل مسلمانان عالم کو راہ بندگی پر ثابت قدم رکھنے کی توفیق دے، خدا، رسولؐ اور اہل بیت اطہارؓ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ کے فرامین کے مطابق اپنی سیرت و کردار کی تعمیر کرنے کی سعادت بخشے، دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنائے، دہشت گردی، عصبیت اور انتہا پسندی کو نابود فرمائے، اور مسلمانوں کو وحدت و اخوت کی طاقت سے نوازے۔ آمین

The post رمضان المبارک؛ مسلمانوں کی وحدت کا متقاضی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rQQ5Rj
via IFTTT

خوش آمدید ماہِ صیام؛ اللہ کے رنگ میں رنگ جائیےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سورہ البقرۃ میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں، مفہوم: ’’ کہو کہ ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کرلیا ہے اور اللہ کے رنگ سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے اور ہم اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں۔‘‘ انسانی شخصیت پر اللہ کا رنگ اللہ کی بندگی سے چڑھتا ہے۔ ہر لمحے ظاہر و باطن میں اللہ کی خوشی کی تلاش مطمعٔ نظر رہے تو اللہ کا رنگ نصیب ہوتا ہے۔ اس آیت میں اللہ کے رنگ اور اللہ کی عبادت کا ایک ساتھ ذکر معنی خیز ہے۔ روزے پر غور کریں تو روزے کے دوران ہر لمحے ظاہر و باطن میں اللہ کی بندگی کی جا رہی ہوتی ہے۔ آپ ٹھنڈے میٹھے پانی سے گریز کرتے ہیں، کس لیے، صرف اللہ کے لیے۔ آپ گرم نرم روٹی اور مزے دار سالن سے اجتناب کرتے ہیں، کس لیے۔۔۔ ؟ صرف اللہ کے لیے۔ آپ میٹھے رس بھرے پھلوں اور دیگر نعمتوں سے اجتناب کرتے ہیں، کس لیے؟

اگر فی الحقیقت آپ کا یہ سب کچھ اللہ ہی کے لیے ہے تو آپ اللہ کا رنگ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نماز میں بھی یہی کچھ ہوتا ہے کہ ہر حرکت سے پہلے اللہ کا نام یوں لیا جاتا ہے گویا ہر جنبش اللہ سے پوچھ کر کی جا رہی ہو۔روز مرہ زندگی میں، نماز جیسی اللہ کے رنگ میں رنگی مطابقت استوار رکھنے کے لیے آپؐ نے ہمیں ماشاء اللہ، انشاء اللہ، الحمدﷲ، سبحان اللہ، اناللہ و اناالیہ راجعون، وغیرہ جیسے کلمات سکھائے ہیں۔ ہر کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی آیت پڑھنا بھی اللہ کے رنگ میں رنگ جانے کے لیے ہی ہے۔

ملاقات پر اسلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر اللہ تعالی کی رحمت کے ساتھ اللہ کی یاد کرائی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ ہم پر انفرادی و اجتماعی طور پر، اللہ کا رنگ غالب رہے۔ہماری روحانی شخصیت کی خوب صورتی اللہ کی ذات کے لیے کیے گئے اعمال سے ہے۔ سنن ابنِ ماجہ میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے: ’’آپؐ فرماتے ہیں کہ بہت سے روزہ داروں کو بھوک کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اور بہت سے قیام کرنے والوں کو جاگنے کے علاوہ کچھ وصول نہیں ہوتا۔‘‘

اس حدیث پر غور کریں کہ اس کی وجہ اس کے سوا کیا ہوسکتی ہے کہ ایسے روزے میں اور ایسے جاگنے میں، اللہ کا رنگ شامل نہیں ہوا ہوگا۔ حضرت نوحؑ کے بیٹے کی زندگی اللہ کے رنگ سے خالی تھی۔ اس نے سیلابی پانی سے بچنے کے لیے اللہ کے سوا پہاڑ کو سہارا قرار دیا۔ یوں اس کی روحانی شخصیت ناشائستہ اعمال ٹھہری۔

ہمارے اعمال کی شکل میں، ہماری روحانی شخصیت اللہ کے ہاں ایک روپ دھارتی ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کیا تو اللہ تعالی کو اس کے کھانا پینا چھوڑ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ روزہ ڈھال ہے۔ روزہ شیطانی حملوں سے روکتا ہے۔ شیطانی حملوں کا دائرہ ہماری زندگی میں ہمیں اللہ کا رنگ اختیار کرنے سے روکنے تک پھیلا ہوا ہے۔ اگر چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں میں بھی ہم اللہ کے رنگ میں رنگتے چلے جائیں تو ہم شیطان کے اس ہتھکنڈے سے محفوظ ہوجائیں گے۔ اسی لیے ابلیس انسانی زندگی میں، اللہ کے ایسے رنگ چڑھنے کو ہر ممکن حد تک روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ ﷺ کا ارشاد تو یہاں تک ہے کہ اگر جوتے کا تسمہ بھی درکار ہو تو اللہ سے مانگو۔ حضرت رسول کریم ﷺ اللہ کے رنگ میں کامل رنگے ہوئے تھے۔

فی زمانہ جو دنیاوی حالات ہیں، اس اعتبار سے دنیا میں شمولیت، مادے اور اس سے متعلق مہارتوں کے حصول سے عبارت ہو چکی ہے۔ نوحؑ کے بیٹے کی طرح مادی سہاروں پر انحصار شعوری سطح پر کیا جانے لگا ہے۔ آج کے انسان کو، مادے اور اس سے متعلق مہارتوں پر دست رس کے لیے اپنے سال ہا سال کھپانے پڑتے ہیں۔ ان مہارتوں میں ڈوبنا پڑتا ہے تب کہیں اسے مہارت ملتی ہے۔ یوں آج ہم میں سے اکثر کے پاس اللہ کی نشانیوں پر غور کا وقت نہیں۔ ماضی کے انسان نے اپنی کم زوریوں کے باعث مادے اور مادی قوتوں کو خدا بنایا، آج ان پر قدرے قابو پاکر انسان نے اپنی صلاحیت کو خدا بنا لیا ہے۔ انسان تب بھی غلطی پر تھا، آج بھی غلطی پر ہے۔

روحانیت میں فروغ کے لیے مادے اور متعلقہ صلاحیتوں کے حصول اور برتنے کے تناظر میں اللہ کی ذات کو، پس منظر اور پیش منظر میں رکھنا پڑتا ہے۔ یہیں سے ہمیں شیطان ورغلانے میں کام یاب ہوجاتا ہے اور مادے اور اس سے متعلق مہارتوں کے حصول کے تناظر میں، ہم پر اللہ کا رنگ چڑھ نہیں پاتا۔ یوں ہمارا پڑھنا، لکھنا، کھانا، پینا اور دیگر امور روحانیت سے خالی رہتے ہیں۔

روزہ اس رنگ میں رنگے جانے کی ایک کام یاب ابتدا اس طرح بنتا ہے کہ روزے کی حالت میں ہم ہر ایسے کام کو اللہ کی کسوٹی پر پرکھنے پر مجبور ہوتے ہیں ورنہ روزہ شرف ِ قبولیت کیسے پا سکتا ہے۔روزہ مادے اور اس سے جڑی مہارتوں کے برتنے کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی بھی مشق کرواتا ہے تاکہ اللہ کی نشانیوں پر غور کا وقت نکل پائے۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ شدید گرمی، پیاس اور بھوک کئی ایک کام نہ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

یوں ہم اس احساس کے ساتھ اللہ کا رنگ اختیار کرنے کے لیے معاشرے کے بعض ان افراد کے متعلق بھی سوچتے ہیں کہ جو عدم ِ رمضان میں بھی مادے اور اس سے متعلق مہارتوں کی کم سے کم سطح سے بعض اوقات محروم ہوتے ہوئے بھی زندگی میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ روحانی سطح پر روزہ باور کراتا ہے کہ آپ اللہ کے مقابلے میں دنیاوی حدود میں کس قدر تجاوز کرچکے ہیں۔ ہر بندے میں تجاوز کی صورتیں مختلف ہوسکتی ہیں۔ ایک بزرگ کا قصہ ہے کہ انہوں نے اللہ سے پاؤں میں جوتے نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ کچھ آگے گئے تو اللہ نے ایک معذور شخص کو زمین پر گھسٹتے اور رینگتے دکھا کر شکر میں آزما لیا۔ اس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہوئے کہ اللہ نے پاؤں تو سلامت دے رکھے ہیں۔ اسی طرح ہم میں سے کسی کو خواہشات کا روزہ درکار ہے تو، کسی کو آنکھ کا، کسی کو کان کا اور کسی کو زبان کا۔

حضرت معاذ ؓ سے ابن ماجہ کی حدیث 3973 میں مروی ہے: ’’ آپ ﷺ نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا اس کو روک رکھو۔ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی ﷺ جو گفت گو ہم عام طور پر کرتے ہیں کیا اس پر بھی مواخذہ ہے؟ فرمایا اے معاذ لوگوں کو جہنم میں اوندھے منہ گرانے کا باعث صرف ان کی زبان کی کھیتیاں ( غیبت، بہتان، گالیوں بھری باتیں) ہی تو ہوں گی۔‘‘

قبر میں پیش آنے والے سوالات ہوں یا پل صراط جیسی آزمائش، یہاں وہی کام یاب ہوں گے جن کی شخصیت پر اللہ کا جگ مگاتا رنگ چڑھا ہوا ہو۔ آپ کی قبر کے اندھیروں کو اللہ کا یہی رنگ جگ مگانے کی مسلمہ ضمانت ہے۔ سنن نسائی کی حدیثؐ کے مطابق ایک دن کا روزہ جہنم سے ستّر سال کی دوری کا باعث بن جاتا ہے۔ حضرت ام عمارہ ؓ سے سنن ابن ماجہ 1748حدیث میں مروی ہے کہ جب روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جا رہا ہوتا ہے تو فرشتے روزہ دار کے لیے دعا کرتے ہیں۔ آپؐ کے مطابق اللہ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے تو اس کا بدلہ بھی پھر میں ہی دوں گا۔

اب کیا ہم اس بادشاہ ِ بے مثال کی عطا بے بہا سنبھال پائیں گے؟ جب عطا بڑی تو عمل بھی بڑا، عمل بڑا وہ جو اللہ کے رنگ میں رنگا ہوا ہو۔ اس رمضان میں، جناب رسول اکرم ﷺ کی پیروی میں، اپنے ہر لمحے کو اللہ کے رنگ میں رنگ دیجیے، یوں آمد ِ رمضان مبارک ٹھہری! خوش آمدید رمضان کریم

The post خوش آمدید ماہِ صیام؛ اللہ کے رنگ میں رنگ جائیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kax1Kd
via IFTTT

جمعرات، 17 مئی، 2018

کراچی میں پہلے روزے ہی شدید گرمی، شہری بلبلا اٹھےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

کراچی: شہر قائد میں رمضان المبارک کے پہلے ہی  روزے شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ 

ملک بھر کی طرح روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی آج پہلا روزہ ہے لیکن شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ تاہم سمندرکی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ گرمی کا یہ زور پورے ہفتے ہی جاری رہے گا۔

دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فنی خرابی اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی بند کی جارہی ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، ایف سی ایریا، سرجانی ٹاون، کیماڑی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ سوکواٹرز، بلدیہ ٹاون، اسکیم 33 اور سرجانی سیکٹر 7 اے ۔بی۔4میں بھی بجلی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم پاور اسٹیشن کے پرزے کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ 20 مئی تک پرزے کی تنصیب کاکام مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں پہلے روزے ہی شدید گرمی، شہری بلبلا اٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ILVWlr
via IFTTT

پاکستان فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتاہے، ملیحہ لودھیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ پاکستان فلسطینوں کی بھرپور حمایت اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے قتل عام اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا، تاہم  پاکستان فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

 اس خبرکوبھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی فوج کی فلسطین میں بربریت کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیکیورٹی کونسل سے فلسطین میں جاری ظلم وبربریت کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان 18 مئی کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی طور پر منائے گا۔

The post پاکستان فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتاہے، ملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ksnd9N
via IFTTT

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا ہے تاہم حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کے علاقے سے فائرنگ کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں اور عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں حماس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

دوسری جانب فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ری پبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شام پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، 9 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2700 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

The post اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، صورت حال کشیدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GqEmy7
via IFTTT

ماہ صیام کے پہلے روزموسم کہیں مہربان توکہیں شدید گرمیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی /  لاہور: ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جب کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں بوندا باندی سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں موسم ابرآلود ہے جب کہ کئی علاقوں میں بونداباندی جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور ساحلی علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

The post ماہ صیام کے پہلے روزموسم کہیں مہربان توکہیں شدید گرمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ios7I7
via IFTTT

نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مستردFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرانے کے لیے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سرحد پار جا کر 150 افراد کا قتل قابل قبول نہیں، نواز شریف

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کےخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔ اس لئے عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

The post نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wOZ5w9
via IFTTT

پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکبادFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments