Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 19 نومبر، 2019

سعودیہ کی یہ نوجوان لڑکی کیا انوکھا کام کرنے والی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ریاض (جی سی این رپورٹ)سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں تاریخ میں پہلی بار کئی ہفتوں پر مبنی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جو آئندہ ماہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ریاض میں منعقد ہونے والے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ بھی منعقد کی گئی تھی اور اسی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین و مرد فنکاروں نے ایک ساتھ بھی پرفارمنس کی تھی۔ریاض سیزن سے قبل بھی سعودی عرب میں کئی اہم کام پہلی بار ہوئے تھے۔

اور اب جلد ہی سعودی عرب کی 27 سالہ ریما الجفالی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔جی ہاں، ریما الجفالی جلد ہی سعودی عرب میں ہونے والی پہلی فارمولا الیکٹرانک کار ریس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ریما الجفالی آئندہ ہفتے 22 سے 23 نومبر کو ہونے والے فارمولا ای کار کے الیکٹرانک کار ریس مقابلے ’جگار آئی پیس ای ٹرافی‘ میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔مذکورہ ریس دارالحکومت ریاض کے قریب تاریخی مقام درعیہ کے صحرا میں منعقد ہوگی، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

الیکٹرانک کاروں پر مبنی یہ ای ریس کا دوسرا سیزن ہے، اس منفرد مقابلے کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور اس کا دوسرا سیزن اس بار سعودی عرب میں ہونے جا رہا ہے۔الیکٹرانک ریس کار کو فارمولا ای کار کے مقابلوں کے تحت ریلیز کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے والی تمام کاریں الیکٹرانک ہوتی ہیں۔اس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی 27 سالہ لڑکی ریما الجفالی کی یہ پہلی انٹرنیشنل ریس ہوگی، اس سے قبل وہ برطانیہ میں ہونے والی ای کار ریس ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔ریما الجفالی کو شروع سے ہی ای کار ریس مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق رہا تھا اور اب وہ آئندہ ہفتے پہلی بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2XpcQeF
via IFTTT

جمعرات، 7 نومبر، 2019

محمد عرفان کو بھول جائیں،ملئے پاکستان کے طویل قامت کرکٹر سے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران 7 فٹ 5 انچ کے قد والا نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران پاکستان کی کرکٹ کو ایک اور ہیرا ڈھونڈ کر دے دیا ہے۔لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مدثر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا قد اس وقت 7 فٹ 5 انچ ہے اور وہ پاکستان کے سب سے طویل قامت کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی کرکٹر محمد عرفان کو حاصل تھا جن کا قد 7 فٹ اور 1 انچ ہے۔ لیکن اب محمد عرفان سے پاکستان کا سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز چھین لیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Q4qG4z
via IFTTT

منگل، 5 نومبر، 2019

کور کمانڈرز کی بیٹھک،آرمی چیف کا دبنگ اعلان (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، افواج پاکستان ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیں گے، قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 226 ویں کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا۔کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجزکا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیواسٹریٹجک حالات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام خطرات کیخلاف ملک کا دفاع کریں گے۔ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد سمیت ایل اوسی کی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن واستحکام کی صورتحال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے۔ قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔ مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین میں تفویض فرائض انجام دیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2JQ7CTq
via IFTTT

شہباز شریف کو کیا بڑی خوشخبری سنا دی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) ویلڈن! آپ نے کام کر دکھایا، فروری، مارچ تک آپ کو “اہم ذمے داری” مل جائے گی، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنا دی گئی ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، یہ خوشخبری مریم نواز کیلئے بری خبر بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور انہوں بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ویلڈن۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جب آپ 4 گھنٹے کا سفر 40 گھنٹے میں طے کریں گے، تو پھر آپ کو اچھی خبر ملنے کی ہی امید ہوتی ہے۔ شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ ان کو فروری یا مارچ کے مہینے تک اپم ذمے داری مل جائے گی۔عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ یہ واضح نہیں کہ شہباز شریف کو کس قسم کی ذمے داری ملے گی، تاہم سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں۔شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کے وقت اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو ناکام بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا۔ کچھ حلقے شہباز شریف سے کافی خوش ہیں اور سابق وزیر اعلی پنجاب کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جا سکتی ہے۔ تاہم شہباز شریف کیلئے یہ خوشخبری شریف خاندان میں دراڑ ڈالنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ شہباز شریف کو جو خوشخبری سنائی جا سکتی ہے وہ خوشخبری ممکنہ طور پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے بہت بری خبر ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں واضح ہو گا کہ مسلم لیگ ن کس کے کنٹرول میں ہوگی۔ اب تک تو شہباز شریف نے پارٹی کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہے، تاہم مریم نواز کی رہائی کے بعد ن لیگ کی باگ دوڑ کس کے ہاتھ میں ہوگی، جلد یہ واضح ہو جائے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/36zXeJt
via IFTTT

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

معروف کرکٹر کے گھر چوری کی واردات (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کےگھر کی ملازمہ قیمتی سامان لے اڑی جسے پولیس نے حراست میں لے کر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ معین خان کے گھر پر چوری کی واردات پیش آئی جس پر انہوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔پولیس نے تحقیقات کے لیے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو اُس نے چوری کا اعتراف کیا اور بتایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں اُس نے ہاتھ صاف کیا۔پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ زیور اور دیگر قیمتی سامان لے کر گئی تھی البتہ جب اُسے گرفتار کیا تو اُس نے چوری شدہ مال کے بارے میں حکام کو آگاہ کرنا شروع کردیا۔حراست میں لی جانے والی ملازمہ سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ پولیس کو امکان ہے کہ بقیہ سامان بھی جلد برآمد کرلیا جائے گا۔ چوری کے واقعے کا مقدمہ سابق کپتان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2MMVdBL
via IFTTT

ڈینگی مچھر کو دور بھگانے کے آسان نسخے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) ڈینگی ملک میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، 35 ہزار سے زائد افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوکر ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طبی ماہر آغا غفار نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے چند آسان نسخے بتائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیموں کا رس جسم پر لگانے سے آپ ڈینگی مچھر سے حفاظت پاسکتے ہیں، لیموں کے رس سے مچھر دور بھاگتے ہیں، لہسن، پیاز، تلسی، سونف رکھنے سے بھی مچھروں کو بھگایا جاسکتا ہے۔طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں پر لونگیں لگا کر کسی ایک جگہ کمرے میں رکھ سکتے ہیں جس سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں لیکن اسے کثیر تعداد میں رکھنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ لیموں کا رس ہاتھوں میں لگا کر جسم پر لگالیں اور کسی گارڈن یا کھلے مقام پر چلے جائیں تو ڈینگی مچھر نہیں کاٹے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دوا ہے کالا دانا جسے ہرمل بھی کہا جاتا ہے، ہرمل اور لوبان کسی بھی جگہ پر کھلی فضا میں رکھا جائے تو اس کے دھوئیں کے قریب کبھی بھی مچھر نہیں آئے گا۔

آغا غفار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی چیز جلائی جائیگی تو وہاں پر آکسیجن لیول کم ہوگا اور دھواں پھیلے گا تو وہاں مچھر نہیں رہ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جنہیں زندگی میں کبھی ڈینگی ہوچکا ہے انہیں مچھر سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔آغا غفار نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ڈینگی ہوچکا ہے انہیں اپنی حفاظت زیادہ کرنی چاہئے تاکہ ان کا مرض بلڈ کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو منتقل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورت میں پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس ہمارا جگر ٹھیک کرتا ہے اور اس کے لیے وٹامن سی ضروری ہے، وٹامن سی کے لیے سیب بہت مفید ہے، سیب کے جوس میں اگر آپ تھوڑے سے قطرے لیموں کے ڈال کر پی لیں تو خود بخود ہی پلیٹ لیٹس بہتر ہوجاتے ہیں۔آغا غفار نے کہا کہ میرے پاس ایک رپورٹ موجود ہے جس کے مطابق بہت سے افراد نے صرف پپیتے کے پتے کا پانی پی کر اپنے پلیٹس لیٹس ٹھیک کیے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/360KRG1
via IFTTT

آلو کے بھرتے کا دنگ کردینے والا فائدہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)آلو کا شمار ایک ایسی سبزی میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔آلو کو استعمال فرنچ فرائز سے لے کر چپس بنانے تک ہوتا ہے اور اسے تقریبا دنیا کے ہر ملک میں عام سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے۔تاہم آلو کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس خیال میں کسی حد تک صداقت بھی ہے۔لیکن ساتھ ہی آلو کے بہت سارے فوائد بھی ہیں، کیوں کہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو بہتر بنانے، بہتر نیند کرانے، کمزوری کو دور کرنے، پر رونق جلد اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔لیکن اب آلو کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے جو یقینا کئی افراد کو دنگ کردے گا۔جی ہاں، ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آلو کا بھرتہ دوڑنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔سائنس جرنل ’اپلائڈ سائیکولاجی‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ آلو کا بھرتہ دوڑنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے مختصر ’سائیکلسٹ‘ رضاکاروں پر چند سال تک کی تحقیق کی، جس کے نتائج حال ہی میں جاری کیے گئے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے 31 برس کی عمر کے 12 سائیکلسٹ کو تین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے انہیں مختلف غذائیں دے کرہفتہ وار 267 کلو میٹر تک سائیکل چلانے کا کہا۔ماہرین نے ایک گروپ کو صرف سادہ پانی جب کہ دوسرے گروپ کو آلو کا بھرتہ اور تیسرے گروپ کو کاربوہائیڈریٹ پر مبنی خوراک دی اور تمام رضاکاروں کے بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر طرح کے ٹیسٹ کیے گئے۔رضاکاروں کو سائیکلنگ کرنے سے 24 گھنٹے قبل خوراک دے کر انہیں ریس میں حصہ لینے کا کہا جاتا تھا اور مختلف اوقات میں ان کے مختلف بلڈ ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ آلو کا بھرتہ کھانے اور کاربوہائیڈریٹ استعمال کرنے والے رضاکاروں میں جہاں دوڑنے کی صلاحیت بہتر ہوئی، وہیں ان کی توانائی میں بھی اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل مہنگی غذائیں، جوس اور ڈرنک اور صرف آلو کے بھرتے کھانے میں کوئی فرق نہیں، دونوں طرح کی غذاؤں سے ایک جیسی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ماہرین نے تجویز دی کہ ایتھلیٹس کو آلو کے بھرتے کی غذا کو معمول بنانا چاہیے۔



from Global Current News https://ift.tt/2BGaSMK
via IFTTT

بدھ، 23 اکتوبر، 2019

آزادی مارچ اور کنٹینرز کی بہار، تصویری رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments



from Global Current News https://ift.tt/2MDTDC3
via IFTTT

اتوار، 20 اکتوبر، 2019

ہڈیوں میں بُھر بُھرے پن کیلئے بہترین غذا کون سی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)آسٹیوپروسس یعنی ہڈیوں میں بُھربُھرا پن ایک ایسی بیماری ہے جو کہ وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتی ہے جس کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں۔اگر کسی شخص یا خاتون کو آسٹیوپروسس کی بیماری ہو جائے یا اگر آپ اس بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

1۔ ہری سبزیاں

ہم سب کو یہ لگتا ہے کہ کیلشیم صرف دودھ یا دودھ سے بنی چیزوں میں موجود ہوتا ہے جب کہ ایسا نہیں ہے، کیلشیم دودھ کے علاوہ ہری سبزیوں میں بے شمار مقدار میں پایا جاتا ہے جس میں بند گوبھی، پالک، شلجم کے پتے اور اس طرح کی دیگر ہری سبزیاں شامل ہیں۔یہ ہری سبزیاں نا صرف کیلشیم کی غذائیت سے مالامال ہیں بلکہ اس میں پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے بُھر بُھرے پن کو ٹھیک کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

2۔ آلو

آلو میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی مگر آلو میں ایسی غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کی بیماری کے لیے بہت مفید ہے، آلو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد اہم ہے۔ ان آلوؤں کو یا تو آپ اُبال کر کھائیں یا انہیں بھون کر کھائیں کیونکہ آلو کو تل کر کھانے سے اس کی تمام تر غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔

3۔ تُرش پھل

اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تُرش پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، مگر آپ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ وٹامن سی ہڈیوں کو بُھر بُھرا ہونے سے بچانے کے لیے جادوئی فوائد رکھتا ہے، روز مرہ کی خواراک میں تُرش پھل کا استعمال لازمی کریں اس سے جلد بھی خوبصورت ہوتی ہے۔

4۔ بادام

بادام کیلشیم اور پوٹاشیم کی غذائیت سے مالامال ہوتے ہیں، اسے آپ با آسانی کبھی بھی کھاسکتے ہیں، دوپہر کے وقت اگر بھوک محسوس ہو تو اسنیکس کے طور پر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

5۔ گُڑ

چینی کا استعمال ہڈیوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے، اگر آپ اپنی خوراک میں چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال شروع کر دیں گے تو یہ بے حد فائدہ مند ہوگا کیوں کہ گُڑ میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2P0rGG3
via IFTTT

انڈے کے چھلکوں اور پھلوں کے بیجوں میں چھپے فوائد (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ہم شروع سے جو چیزیں اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں آگے جا کر ہم بھی اپنی زندگی میں وہی سب چیزیں کرتے ہیں، کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ ہم تربوز کے بیج کیوں پھینکتے ہیں، سیب کاٹتے وقت بیچ کا حصہ کیوں نہیں کھاتے یا انڈوں کے چھلکوں کو ہم نے کوڑے دان کے لیے ہی مختص کیوں کردیا ہے؟آج ہم آپ کو ان تمام تر باتوں کے جواب دیں گے، جو چیزیں آپ کوڑے دان میں پھینکنا پسند کرتے ہیں ان کے فوائد جاننے کے بعد آپ آج کے بعد سے انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے۔موجودہ دور میں جہاں کھانے پینے کی چیزوں کو حد سے زیادہ ضائع کیا جاتا ہے, ان باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کا ٹرینڈ پرانے ادوار سے خاصا مختلف ہوگیا ہے۔ پھل یا سبزی کے کسی بھی حصے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوڈ بلاگرز اور متعدد شیف اب بہت سی ایسی ترکیبوں پر کام کر رہے ہیں جس میں کھانے پینے کی ہر چیز مکمل استعمال کی جا سکے گی۔وہ چیزیں جنہیں ہم کچرے کے ڈبے میں ڈالتے ہیں ان کے فوائد جانیے!

انڈوں کے چھلکے:

ہم نے کبھی بھی انڈے کے چھلکوں پر غور نہیں کیا ہوگا، ماہرین خوراک کے مطابق انڈوں کے چھلکوں میں دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی، دانت اور ناخن کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتاہے۔2013 میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق بڑے انڈے کے آدھے چھلکے میں کیلشیم کی اتنی مقدار ہوتی ہے جتنی انسان کو ایک دن میں لینی چاہیے جب کہ انہوں نے بتایا کہ ایک گلاس دودھ میں آدھے انڈے کے چھلکے سے 3گنا کم کیلشیم ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ خوراک میں انڈوں کے چھلکے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو انڈوں کے چھلکوں کو تیز گرم پانی میں ابالنا ہوگا کیون کہ ان میں جراثیم پائے جاتے ہیں، انہیں ابالنے کے بعد اس کا باریک پاؤڈر بنا کر ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تربوز کے بیج:

ہم میں سے بہت لوگ تربوز کے بیج نکال دیتے ہیں اور ہمیں یہ بالکل پسند نہیں ہوتے مگر 2چمچ تربوز کے بیج میں 10گرام پروٹین پایا جاتا ہے، پروٹین جسم میں پٹھوں کی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ماہرین کے مطابق تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغ اور خون کے لیے بے حد مفید ہے ۔مارکیٹ میں تربوز کے خشک بیج باآسانی مل جاتے ہیں اور آپ بھی گھر میں خود سکھا کے ان بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں یہ صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں۔

سیب کے بیچ کا حصہ:

ہم میں سے بہت سے لوگ سیب کے بیچ کا حصہ بچا دیتے ہیں حالانکہ یہ حصہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سیب کے اس حصے میں موجود غذائیت نظام ہاضمہ اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بہت معاون ہے اسی لیے سیب کو ہمیشہ پورا کھائیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2pyiNsK
via IFTTT

زیادہ نمکین غذا آپ کیساتھ کیا کرتی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو نمک چھڑکے ہوئے فرنچ فرائز کیوں پسند ہیں اور آپ اپنے ہاتھ کیوں نہیں روک پاتے۔۔۔! تحقیق کے مطابق نمکین غذائیں پیاس کو کم اور بھوک کو بڑھاتی ہیں۔جرمنی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق نمک پانی کے گردوں سے گزر جانے کے بعد بھی پیشاب میں موجود رہتا ہے۔جرمن محقق فریڈرک لفٹ کے مطابق نمک اتنی آسانی سے فاضل مادے میں تبدیل نہیں ہوتا جتنا کہ سمجھا جاتا ہے، بلکہ یہ ایک انتہائی اہم مرکب (osmolyte)میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ پانی کو جسم کا حصہ بننے میں مدد دیتا ہے۔ جب ہمارے جسم میں نمک کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے تو یہ پانی کو جسم میں برقرار رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہماری پیاس کم ہوجاتی ہےروسی خلابازوں پر کی گئی تحقیق میں دو گروپوں کو ایک مخصوص عرصے تک نمک کی مختلف مقدار والی غذائیں دی گئیں۔دونوں گروپوں کے ٹیسٹ کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کو زیادہ نمک والی غذائیں دی گئی تھیں ان کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ تھی جب کہ انہیں بھوک بھی زیادہ محسوس ہورہی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ جسم میں نمک کی زیادتی سے گردوں میں پانی محفوظ ہونے کا نظام متحرک ہوجاتا ہے اس لیے ہمیں پیاس نہیں لگتی جب کہ جسم کو مزید توانائی درکار ہونے کی وجہ سے بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VY6VMA
via IFTTT

ہفتہ، 19 اکتوبر، 2019

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات،حکومتی کمیٹی میں کون کون شامل؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیردفاع پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جو کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔مذاکراتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسد عمر ، وفاقی وزیر شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سمیت مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ دنوں اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا سربراہ انہوں نے پرویز خٹک کو بنایا تھا۔حکومتی کمیٹی مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن سے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے مذاکرات کرے گی جب کہ مولانا فضل الرحمان کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ اگر کسی نے مذکرات کیلئے آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفیٰ ساتھ لے کر آئے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 27 اکتوبر سے مارچ شروع کرنے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینا کا اعلان کررکھا ہے۔ملک کی اہم اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی بھی جے یو آئی کے مارچ کی حمایت کررہی ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2J55LtL
via IFTTT

کیلے کے چھلکوں کے وہ فوائد جن آپ ناواقف (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جیسا کے ہم سب جانتے ہی ہیں کہ کیلا غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف کھانے میں بھی مزیدار ہوتا ہے بلکہ کیلے میں پروٹین ، فائبر، وٹامن بی6 اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔مگر آج ہم کیلے کے فوائد کے حوالے سے بات نہیں کر رہے، ہم آپ کو کیلے کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو کہ عام طور پر کوڑے دان میں پھینکے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکے بال، جِلد، دانت کی خوبصورتی کو بڑھانے کے علاوہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھے جاتے ہیں۔کیلوں کے چھلکوں کے بے شمار فائدے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اسے کبھی بھی پھینکنا پسند نہیں کریں گے۔

خارش یا الرجی

کیلے کا چھلکا مچھر یا کسی چیز کے کاٹنے کے بعد خارش اور جلن کو ختم کرنے کے لیے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے تو فوری طور پر متاثرہ جگہ پر کیلے کا چھلکا رگڑ لیں اس سے آپ کو جلد ہی آرام آجائے گا۔

چمکدار دانت

دانت کو چمکدار اور سفید بنانے کے لیے لوگ بے شمار پیسوں کو ضائع کرکے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ دانتوں کو چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔روزانہ کیلے کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے دو ہفتے میں ہی آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

بہترین جِلد

کیلے کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔اگر آپ اپنے چہرے کی جھُریاں کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا لیجیےاور اسے اُس جگہ پر ملیں جہاں جھریاں زیادہ ہوں کچھ دیر تک اس کا مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔

کولیسٹرول میں کمی

اگر آپ کیلے کے چھلکوں کو کھائیں گے تو اس میں موجود فائبر آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دے گا اور یہ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کیلے کے چھلکوں کو کھانے سے آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول دل کی رگوں میں نہیں جمے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2oKOI9v
via IFTTT

جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

محمد عامر کے وارے نیارے ہو گئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے متعارف کرائی گئی ’’دی ہنڈرڈ لیگ‘‘ میں 35 قومی کھلاڑیوں کو نیلامی میں شرکت کیلئے رکھا گیا ہے، فاسٹ باؤلر محمد عامر اس لیگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونگے۔دی ہنڈرڈ لیگ میں 239 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں 35 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران ان کی قیمت 1 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر بیٹسمین کرس گیل، آسٹریلوی رنز مشین سٹیو سمتھ اور کینگروز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک بھی لیگ کے ڈرافٹ میں موجود ہیں اور اس لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 20 اکتوبر کو ہو گی۔حکام کے مطابق تمام ٹیمیں 12 کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی جن میں تین غیر ملکی کھلاڑی ہونگے، منتخب ہونے والے کھلاڑی مقامی ٹیموں میں شامل ہونگے۔لیگ کے دوران سب سے زیادہ قیمت 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی کروڑ روپے) رکھی گئی ہے، اس کیٹیگری کے لیے کرس گیل، لیستھ مالنگا، ربادا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ روپے) قیمت رکھی گئی ہے، ڈرافٹ میں بیٹسمین بابر اعظم، آل راؤنڈر محمد حفیظ، شاداب خان کیلئے 75 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے) قیمت رکھی گئی ہے۔قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی ڈرافٹ رکھا گیا ہے ان کیلئے 60 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ رپے) قیمت رکھی ہوئی ہے، سری لنکا کیخلاف ناکام ہونے والے عمر اکمل بھی لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔عمر اکمل، حسن علی، محمد حسنین، فخر زمان کیلئے 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اسی لاکھ روپے) قیمت رکھی گئی ہے، 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو بغیر کسی قیمت میں لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں افتخار احمد، کامر اکمل، سیف بدر، میرحمزہ، محمد عرفان ، جنید خان، عدیل ملک، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، اسد شفیق، یاسر شاہ، احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے متعارف کرائی گئی دی ہنڈرڈ لیگ جولائی 2020ء کو برطانیہ میں کھیلی جائے گی۔ اس لیگ میں آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس لیگ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں مرد کھلاڑی اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے، فارمیٹ کے مطابق ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی، باؤلرز مسلسل پانچ سے دس گیندیں کرائیں گے، لیگ کے دوران ایک باؤلر زیادہ سے زیادہ بیس گیندیں کر سکے گا، ہر اننگز میں 25 گیندوں کا پاور پلے ہو گا۔



from Global Current News https://ift.tt/33DfNde
via IFTTT

آئی سی سی نے یو اے ای کے 3کرکٹرز کیوں معطل کئے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ) آئی سی سی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر یو اے ای کے کپتان سمیت تین کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز سے قبل کرکٹ کی دنیا میں ایک مرتبہ کرپشن سکینڈل سامنے آیا ہے، آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر یو اے ای کے کپتان محمد نوید، اسٹار بلے باز شیمان انور اور فاسٹ باؤلر قدیر خان کو معطل کردیا ہے۔ان کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی20 کوالیفائرز کو کرپشن سے داغدار کرنے کی کوشش کی جہاں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوالیفائرز میں اپنی مہم کا آغاز جمعے سے کرے گی۔رواں ہفتے کے آغاز میں نوید نے قیادت دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد 31 سالہ احمد رضا کو قیادت سونپ دی گئی تھی لیکن اس وقت انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی البتہ بدھ کو آئی سی سی کے بیان کے بعد یہ معاملہ واضح ہو گیا۔آئی سی سی کی جانب سے تینوں کرکٹرز پر مشترکہ طور پر تیرہ چارجز عائد کئے گئے ہیں جہاں ان تینوں کرکٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے کرپٹ سرگرمیوں اور بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے پر آئی سی سی کو اطلاع نہیں کی تھی۔ان تین کھلاڑیوں پر پابندی سے متحدہ عرب امارات کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ نوید اور شیمان ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی تھے اور 14 ٹیموں کے مابین ہونے والے ورلڈ ٹی20 کوالیفائر میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے۔ان تینوں کے ساتھ ساتھ عجمان میں کرکٹ کھیلنے والے مہر دیپ چایاکر بھی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں اور ان پر بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2qfVd4g
via IFTTT

نوجوانوں کیلئے اب تک کی بڑی خبر، حکومت آج بڑاکام کرنے والی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان قرضوں کی آن لائن درخواستوں کے لئے ویب سائٹ آج جمعرات کو لانچ کرینگے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، بینک آف خیبر کے تحت جوانوں کو فرضے دئیے جائینگے۔ 21 سے پینتالیس سال کے مرد اور خواتین کو 10 ہزار سے 50 لاکھ روپے کے قرضے دینگے۔عثمان ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ۔ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار چاروں وفاق، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک ہوگا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کوئی سفارش یا سیاسی اپروچ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن اپلائی کے بعد 30 سے 45 روز تک قرضہ کا حصول ممکن ہوگا۔ ایک گھرانہ سے ایک فرد کو قرضہ دیا جائے گا۔ ایک سال سے 8 سال کے دوران قرضہ کی واپسی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قرضہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دینگے۔ کامیاب جوان پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو احتساب کریگی۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر 250 کاروباری آئیڈیاز دئیے گئے ہیں۔ نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک تشکیل دیدیا ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل بنا دی ہے جس وجہ سے ایس سی او کی رکنیت ملی۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت لاکھوں بےنوجوانوں کو روزگار ملے گا



from Global Current News https://ift.tt/2MlsvYf
via IFTTT

مولانا فضل الرحمان کے بعد تاجروں نے بھی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بڑا اعلان کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد:(جی سی این رپورٹ) ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری کہتے ہیں کہ اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے، ہم ہرتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور بازار ویران ہو رہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VRJhBI
via IFTTT

جب تک یہ کام نہیں ہو جاتا کوئی مذاکرات نہیں، فضل الرحمان کا دو ٹوک جواب (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے کہا ہے کہ استعفے سے پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘مذاکرات سے پہلے استعفیٰ ضروری ہوگا تاکہ استعفے کے بعد کی صورت حال پر مذاکرات کیے جاسکیں’۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل دینے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس کا کوئی علم نہیں ہے، نہ ہی ہمارے ساتھ کوئی رابطہ ہے، مذاکرات سے پہلے استعفیٰ ضروری ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘استعفے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے’۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کے حوالے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے چند سیاسی فیصلے کیے، ہم سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرنے کی صلاحیت اور جذبہ رکھتے ہیں جس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے پرویز خٹک کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کے لیے مختصر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سیاسی جماعتوں کو سیاسی رویے اپنانے چاہیئں، مولانا فضل الرحمٰن کی کسی سیاسی بات میں وزن ہوا تو ہم سننے کو تیار ہوں گے اور اگر کوئی معقول راستہ نکل سکتا ہے تو ہم وہ راستہ نکالنے کو ترجیح دیں گے، یہ اس لیے نہیں کہ ہمیں کسی قسم کا خوف ہے’۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ‘میں واضح الفاظ میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کو غلط فہمی ہےکہ کسی کی آمد اور دھرنے سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہمارا تجربہ اس سے زیادہ ہے’۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘اگر کسی معاملے کا سیاسی حل نکل سکتا ہے تو ہمیں اس طرف دیکھنا چاہیے’۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں لیکن بات وہاں پہنچ جاتی ہے تو امکانات ختم ہوتے ہیں تاہم اگر وہ استعفیٰ دینے کے اصول پر آتے ہیں تو پھر آگے کیا کرنا ہے اس پر بات ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘استعفیٰ اور اس مطالبے کو تسلیم کیے بغیر وہ یہ سمجھیں کہ ہم مذاکرات کریں گے تو قطعاً کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔



from Global Current News https://ift.tt/2oEd2tC
via IFTTT

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،احسان مانی کو کس نے طلب کرلیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کو طلب کر لیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس سردار محمد یعقوب ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا سے شکست پر سوالات اٹھا دیے۔پاکستان نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی تھی لیکن کھیل کے سب سے مختصر فارمیٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم کو ٹی20 سیریز میں ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں 0-3 کلین سوئپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کو اپنے 10 اہم اور سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں تھیں جنہوں نے سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملکی ٹیم کی ہوم گراونڈ پر کارکردگی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ہم ہوم گراونڈ پر ہم کیوں ہارے؟ بتایا جائے کہ ہوم گراونڈ پر ٹیم کی شکست کی وجوہات کیا ہیں؟۔انہوں نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دہرے عہدے دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو سلیکٹر اور اسی کو کوچ بھی بنا دیا گیا جس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے کی ہوم گراونڈ پر شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری ٹیم ٹی20 کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن اچانک تمام کھلاڑیوں کو تبدیل کیوں کیا گیا؟۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی شکست کی بات ہضم نہیں ہو رہی، اب آسٹریلیا کا بہت اہم دورہ آنے والا ہے لہٰذا دورے سے پہلے ان تمام چیزوں کو دیکھنا چاہیے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود پی سی بی حکام نے جواب دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شعیب ملک کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اس لیے انہیں شامل نہیں کیا گیا جبکہ وہ کیربیئن پریمیئر لیگ بھی کھیلنے میں مصروف تھے۔اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب ناصر نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ ٹیم کی جگہ ہم ہوتے تو بھی جیت کر آتے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے، انہیں ہر اجلاس میں شرکت کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو سفارشی کھلاڑیوں کو بھی کھلایا گیا اور سوال کیا کہ آخر عمراکمل اور احمد شہزاد اچانک کیسے نمودار ہوئے؟۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پر دباؤ ڈال کر زبردستی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کروایا گیا۔کمیٹی نے کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر پی سی بی چیئرمین کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2OQzV7H
via IFTTT

شاہی جوڑے کی چترال میں سیر،تصاویری رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments



from Global Current News https://ift.tt/33Gjnnc
via IFTTT