Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 3 مارچ، 2019

مودی نے پاکستانی فضائیہ کی برتری تسلیم کرلی،کس چیز کی کمی کا رونا رویا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےحالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی برتری کا بالواسطہ اعتراف کر لیا۔ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے پاس رافیل طیارےہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔کانگریس لیڈرراہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا۔راہول گاندھی نے ٹوئٹر پرمودی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم مودی کیا آپ کو ذرا شرم نہیں آتی؟انہوں نے مزید لکھا کہ پیارے وزیراعظم آپ نے ملک کے تیس ہزار کروڑ روپے چوری کیے اور اپنے دوست انیل کو دے دیے ۔ وزیراعظم صاحب آپ رافیل جیٹ طیاروں کی آمد میں تاخیر کے بھی ذمہ دار ہیں ۔وزیراعظم مودی آپ ہی کی وجہ سے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے جیٹ طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔انہوں کہا کہ مودی جی،رافیل طیاروں کی آمد میں تاخیرکے ذمے دارآپ ہیں،آپ نے بھارتی فضائیہ کے تیس ہزارکروڑ روپے چوری کر کے اپنے دوست انیل امبانی کو دیئے،آپ کوشرم تک نہیں آتی۔



from Global Current News https://ift.tt/2EJKpAs
via IFTTT

لائن آف کنٹرول پر جام شہاد ت نوش کرنے والے جوان عبدالرب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک (فوکس نیوز )

0 comments

تونسہ(جی سی این رپورٹ)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ کے گاؤں بستی نتکانی میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے جوان نائیک خرم کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم نکیال سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VvXRx9
via IFTTT

ہردلعزیز جرمن سفر کی ریٹائرمنٹ کی تیاریاں،جانتے ہیں ریٹائر ہو کر کیا کرنے والے ہیں؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر پاکستانی مداحوں کو مایوس کردیا۔چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا ‘آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں’۔جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔راحیل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں، اب آپ پاکستانی ہیں۔محمد حسن نامی ٹوئٹر صارف نے کہا ‘سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جب دنیا پاکستان کو دہشت گرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا، سر ہم آپ کو بہت یاد رکھیں گے’۔ملک جواد لکھتے ہیں، نہیں سر آپ واپس آکر پاکستان میں کاروبار کریں، انشاء اللہ پاکستان میں جلد اچھا وقت آرہا ہے۔عاصم اقبال نامی صارف نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، یہ سن کر بہت افسوس ہوا، آپ پاکستان کے دوست ملک جرمنی کے حقیقی سفیر ہیں، آپ نے پاکستان کا سافٹ امیج دکھانے میں جتے رہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EJKnZm
via IFTTT

راجر فیڈرر نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی(جی سی این رپورٹ)وئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر میں ٹینس چیمپئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کرلی۔دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ نے لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ فیڈرر کے کیریئر کا 100 واں ٹائٹل ہے۔دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ نے لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

اس کے ساتھ ہی 37 سالہ فیڈرر نے 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کرلی ہے۔خیال رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن شپ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔اب تک سب سے زیادہ 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز کو حاصل ہے تاہم فیڈرر کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی یہ سنگ میل بھی عبور کرلیں گے۔100 ٹورنامنٹس جیتنے پر جمی کانرز نے فیڈرر کو مبارکباد دی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VwJ3hK
via IFTTT

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ارکان کو وزیراعظم عمران پر تنقید سے کیوں روک دیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی پارٹی میں ارکان کی طرف سے حکومت کے طرزعمل بارے اٹھائے گئے سوالات مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس نازک صورتحال میں کوئی اختلافی بات یا وزیراعظم عمران خان پر تنقید نہیں کریں گے کیونکہ یہ اختلافات ابھارنے یا پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں ،بھارت کو پارلیمنٹ کی طرف سے پیغام جانا چاہئے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ایک صفحہ پر ہیں، دونوں رہنمائوں نے واضح کیا کہ نوازشریف کی بھی یہی پالیسی اور فیصلہ ہے اس سلسلہ میں انہوں نے کوٹ لکھپت جیل سے بیان بھی جاری کیا ، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ وقت اس کام کیلئے مناسب نہیں ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں آنی چاہئے جس سے بھارت میں منفی اثر پڑے، ہمیں اختلافی رویہ اور طرزعمل سے مکمل گریز کرنا ہوگا ،پارلیمانی اجلاس میں شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، چوہدری محمود بشیر ورک، ڈاکٹر نثار چیمہ، چوہدری نورالحسن تنویر، مرتضیٰ جاوید عباسی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں نوازشریف کی صحت اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2EJKmVi
via IFTTT

پارلیمنٹ کی قرارداد مودی سرکار پر کتنا اثر چھوڑے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) پاکستان کے پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار پر کتنا اثر چھوڑے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ کیونکہ بھارت نے 70سال میں اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق قراردادوں کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ البتہ بیرون دنیا یہ تاثر ضرور گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفحہ پر نظر آئی اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں تمام تراختلافات کے باوجود ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر متفق اور متحد ہیں۔حکومت اور اپوزیشن نے اس موقع پر جس قومی جذبہ کا مظاہرہ کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ سب کچھ عارضی نہیں ہونا چاہئے بلکہ مستقل بنیادوں پر پارلیمنٹ میں یہ اتفاق رائے قائم کیا جائے کیونکہ خدشہ ہے پاکستان کے حالات آنے والے دنوں میں بھی متوقع طور پر ایسے رہیں گے،وجہ بڑی واضح اور صاف ہے کہ سی پیک منصوبہ کے بعد سعودی عرب، یو اے ای، قطر نے جس طرح پاکستان کی مدد اور تعاون کیا ہے، ترکی اور ملائشیاء کے حکمرانوں کی طرف سے پاکستان کیلئے حوصلہ افزا سفارتی حمایت سامنے آئی اس سے دنیا کو یقین آنے لگا ہے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہونے جارہا ہے اور یہ بات دشمنوں کیساتھ ساتھ بعض دوستوں کو بھی قابل قبول نہیں، اس لئے حکومت اور اپوزیشن یہ موقع ٹلتے ہی واپس ایک دوسرے کی مخالفت کیلئے صف آراء ہو جائیں مناسب نہ ہو گا۔ دیر آئے درست آئے کے مصداق حکومت اپوزیشن کو Breathing Spaceدینے کیلئے تیار نظر آئی اس سے ملکی سیاست بالخصوص قومی سلامتی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پارلیمان کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے راستہ ہموار ہوگا ۔



from Global Current News https://ift.tt/2VvXORZ
via IFTTT

بھارتی پائلٹ کی واپسی،ترک صدر نے ایسی بات کہہ دی کہ بس۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

انقرہ(جی سی این رپورٹ)رک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور صدر سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی ہے اور ترکی کشیدگی میں کمی کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EJKkNa
via IFTTT

کشیدگی کی کمی کیلئے ثالثی،بھارت کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

ماسکو(جی سی این رپورٹ) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کردیا۔روس میں تعینات بھارتی سفیر ونکاتش ورما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال بہتر ہورہی ہے، کشیدگی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔روس یا کسی دوسرے ملک کی جانب سے ثالثی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اول تو روس نے ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور کی بھی تو قبول نہیں کریں گے۔بھارتی سفیر نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی ملک نے تنازع کے حل میں ثالثی کی پیشکش نہیں کی، پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال پہلے سے ہی تیزی سے مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا۔



from Global Current News https://ift.tt/2VwIYus
via IFTTT

عمران خان کیلئے نوبیل انعام کی قرارداد،جانتے ہیں پیپلزپارٹی نے کیا کہہ دیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا، بھارت کے جنگجو رویے سے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دیا جائے۔علاوہ ازیں اپنے ردعمل میں پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ فواد چودھری کی وزیراعظم کو امن کا نوبیل انعام دینے کی قرارداد پر افسوس ہوا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے اور وزرا کو نوبیل امن ایوارڈ کی پڑ گئی، مجھے سمجھ نہیں آتا حکومتی وزرا یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔ وزرا جس وزیراعظم کو نوبیل انعام دلوانا چاہتے ہیں اس نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنمائوں سے سلام دعا تک نہیں کی، ہمارے لئے وزیراعظم کے ساتھ ہاتھ ملانا اہم نہیں بلکہ موجودہ صورت حال اہم ہے۔ ابھی تو وقت ہے کہ ساری قوم مل کر دعا کرے کہ ہم حالت جنگ سے نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کے ساتھ اختلافات ایک طرف رکھے اور ملکی سلامتی کے لیے حکومت سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا۔ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں ساری جماعتوں کو آرمی چیف نے خود بریفنگ دی مگر وزیر اعظم ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے اس اہم اجلاس میں نہیں آئے اور وزیراعظم نے گواراہی نہیں کیا کہ وہ پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ بیٹھیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے نہ آنے کو بھی درگزر کیا کیوں کہ جب ملک کو بڑے مسائل درپیش ہوں تو پھر چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنایاچاہئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EHhahj
via IFTTT

ایک اور 10سالہ بچی حیوانیت کا نشانہ بن گئی،جانتے ہیں لاش کہاں سے کس حالت میں ملی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی: (جی سی این رپورٹ) کراچی کے علاقے بن قاسم ریلوے کالونی میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، اس کی تشدد زدہ لاش گھر کی تیسری منزل پر پانی کے ٹینک سے ملی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔جناح ہسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، گلے میں دوپٹہ باندھ کر مارا گیا جبکہ ہاتھ اور پاؤں بھی باندھےگئے۔اہلخانہ کے مطابق بچی شام سے لاپتہ تھی، ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے اعلیٰ حکام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VwIVPi
via IFTTT

ہفتہ، 2 مارچ، 2019

دھرتی ماں پر دو بیٹے نثار (فوکس نیوز )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام اور بھارتی پائلٹ کی واپسی کے اقدام پر بھی جارحیت پسند بھارت کی امن دشمن کارروائیاں جاری ہیں جس نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کوٹلی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی اور اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جن میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس سے بھارتی چوکیوں اور فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی الرٹ ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hbx8SL
via IFTTT

سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ویڈیو دیکھیں (فوکس نیوز )

0 comments

ممبئی: (جی سی این رپورٹ) بھارتی گلوکار سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کی حرکتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو پٹاخے نہ بجانے کا مشورہ دیدیا۔بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے، کسی کی موت کا جشن منانا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں، کسی پر تنقید کرنے والوں کو جواب کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا کوئی اختتام نہیں ہوتا، بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ ایک گیند کرا کے کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے، بھائی پہلے سامنے والے کو شاٹ تو مارنے دو۔یاد رہے کی پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر اُگلتے بھارتی میڈیا کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔ بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نےکہا کہ میڈیا رپورٹنگ کے نام پر جنگ لڑنا شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان سنجے جھا نے کہامیڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ بھارتی میڈیا کے وار رومز ذلت کے نمونے بن چکے ہیں۔ترجمان کانگریس کا مزیدکہنا تھا کہ ایسے تمام اینکرز کو لائن آف کنٹرول بھیج دینا چاہیے۔ سنجے جھا نے بھارتی اینکرز کے نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر ارنب گوسوامی، راہول شیو شنکر اور دیگر کئی اینکرز دس منٹ کے لیے لائن آف کنٹرول یا سرحد پر بندوق پکڑ کر کھڑے ہوجائیں تو انہیں پورے سال کی اپنی تنخواہ دینے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیانے جنگ کو فروغ دیتے ہوئے اپنی قوم کو جنگی جنون کا شکار بنادیاہےجبکہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔



from Global Current News https://ift.tt/2SAowao
via IFTTT

بھارت باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،افسوسناک خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام اور بھارتی پائلٹ کی واپسی کے اقدام پر بھی جارحیت پسند بھارت کی امن دشمن کارروائیاں جاری ہیں جس نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کوٹلی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے رد عمل میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی الرٹ ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TbV5AA
via IFTTT

عہد رسالت ﷺ اور جنگی قیدیوں کے ساتھ برتائو (فوکس نیوز )

0 comments

دین اسلام سے پہلے یہ رواج چلا آ رہا تھا کہ جنگ کی صورت میں فاتح مفتوح کے تمام جنگی قیدیوں کو غلام بنا لیا کرتا تھا اور اس سے نہایت ہی غیر انسانی سلوک کیا کرتا تھا۔ نہ صرف فوجیوں کو بلکہ ان کے ساتھ ساتھ مفتوحہ ممالک کے عام لوگوں کو بھی غلام بنا لیا جاتا تھا۔ بین الاقوامی قانون کے تحت، 1950ء میں جنیوا کنونشن کے نافذ ہونے تک یہ سلوک جائز اور درست سمجھا جاتا تھا۔ جنیوا کنونشن سے تیرہ سو برس پہلے ہی قرآن مجید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی مکی زندگی ہی میں جنگی قیدیوں سے انسانی سلوک کرنے کی تلقین فرمائی۔
(نیک لوگ وہ ہیں جو) اللہ کی محبت میں مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ ہم تو تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھانا کھلاتے ہیں۔ ہم اس پر تمہاری طرف سے کسی اجر یا شکر گزاری کے طالب بھی نہیں ہیں۔(الدهر 76:8-9)
مسلمانوں کی پہلی باقاعدہ جنگ، جنگ بدر کے موقع پر جنگی قیدیوں سے متعلق یہ قانون بیان کر دیا گیا۔ ارشاد باری تعالی ہے:
جب تمہارا انکار کرنے والوں سے مقابلہ ہو تو ان کی گردنوں پر ضرب لگاؤ، یہاں تک کہ جب تم انہیں قتل (کر کے شکست دے) چکو تو انہیں مضبوطی سے باندھ لو۔ (اس کے بعد ان جنگی قیدیوں کو) بطور احسان رہا کر دو یا پھر فدیہ لے کر چھوڑ دو۔ یہ سب معاملہ اس وقت تک ہو جب تک لڑنے والے اپنے ہتھیار نہ رکھ دیں۔(محمد 47:4)
اس آیت میں جنگی قیدیوں کے ساتھ دو ہی معاملات کرنے کا حکم دیا گیا۔ ایک تو یہ کہ انہیں بطور احسان رہا کر دیا جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں فدیہ لے کر چھوڑ دیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی تمام جنگوں کا اگر تفصیل سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس دور کے بین الاقوامی جنگی قانون کے تحت بسا اوقات دشمن کے جنگی قیدیوں کو غلام بنایا گیا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ذاتی طور پر کوشش کر کے انہیں غلامی سے نجات دلائی۔ بسا اوقات آپ نے خود فدیہ ادا کر کے دشمن کے جنگی قیدیوں کو رہائی عطا فرمائی۔ بعض اوقات آپ نے دشمن ہی کی کسی خاتون سے سسرالی رشتہ قائم کر کے مسلمانوں کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ ان جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیں اور بعض اوقات آپ نے ذاتی طور پر ترغیب دلا کر ان قیدیوں کو غلامی سے بچایا۔
اسلام کا قانون یہ قرار پایا کہ جو لوگ جنگ میں گرفتار ہوں ان کو یا تو احسان کے طور پر رہا کر دیا جائے یا فدیہ لے کر چھوڑا جائے یا دشمن کے مسلمان قیدیوں سے ان کا مبادلہ کر لیا جائے۔ لیکن اگر یونہی رہا کر دینا جنگی مصالح کے خلاف ہو، اور فدیہ وصول نہ ہو سکے، اور دشمن اسیران جنگ کا مبادلہ کرنے پر بھی رضامند نہ ہو تو مسلمانوں کو حق ہے کہ انہیں غلام بنا کر رکھیں۔ البتہ اس قسم کے غلاموں کے ساتھ انتہائی حسن سلوک اور رحمت و رافت کے برتاؤ کا حکم دیا گیا ہے، ان کو تعلیم و تربیت دینے اور انہیں سوسائئی کے عمدہ افراد بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مختلف صورتیں ان کی رہائی کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔ (سید ابو الاعلی مودودی، تفہیمات، جلد دوم)
جنگ نہ کرنے والے غیر مسلموں کو غلام بنانے کی ممانعت
ایسے غیر مسلم جو مسلمانوں سے جنگ نہیں کرتے، اسلام میں انہیں قطعی طور پر غلام بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ قدیم عرب میں دنیا کے بین الاقوامی قانون کے تحت فاتح مفتوح کے جنگی قیدیوں کو غلام بنا لیا کرتا تھا۔ ان جنگی قیدیوں میں فوجی بھی شامل ہوتے تھے اور عوام بھی۔ اسلام نے ان لوگوں کے خلاف قطعی طور پر کسی بھی کاروائی کو حرام قرار دیا ہے جو جنگ میں شریک نہیں ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور خلفاء راشدین کے زمانے میں محدود مدت کے لئے صرف ان لوگوں کو غلام بنایا گیا جو کہ جنگ میں شریک ہوا کرتے تھے۔ غیر مقاتلین، خواہ وہ مسلمان ہوں یا نہ ہوں، کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگی کاروائی اسلام میں متفقہ طور پر ممنوع ہے۔
(ان لوگوں سے جنگ جائز نہیں ہے) جو کسی ایسی قوم سے جا ملیں جن کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے۔ اسی طرح ان لوگوں کے ساتھ جنگ بھی جائز نہیں ہے جو تمہارے پاس آتے ہیں لیکن وہ لڑائی سے دل برداشتہ ہیں، نہ تم سے لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اپنی قوم سے۔ اگر اللہ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کر دیتا اور وہ بھی تم سے جنگ کرتے۔ اگر وہ تم سے کنارہ کش ہو جائیں اور جنگ سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لئے ان پر دست درازی کا کوئی راستہ کھلا نہیں رکھا ہے۔(النساء 4:90)
حدثنا قيس بن حفص: حدثنا عبد الواحد: حدثنا الحسن: حدثنا مجاهد، عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (من قتل نفساً معاهداً لم يُرح رائحة الجنة، وإن ريحها ليوجد من مسيرة أربعين عاماً). (بخاري، كتاب الديات، حديث 6914)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، “جس کسی نے معاہدے میں شریک کسی فرد کو قتل کیا، وہ جنت کی خوشبو نہ پا سکے گا اگرچہ اس کی خوشبو (اتنی ہے) کہ چالیس سال سفر کے فاصلے سے بھی آ جاتی ہے۔
حدثنا أحمد بن يونس: أخبرنا الليث، عن نافع: أن عبد الله رضي الله عنه أخبره: أن امرأة وجدت في بعض مغازي النبي صلى الله عليه وسلم مقتولة، فأنكر رسول الله صلى الله عليه وسلم قتل النساء والصبيان. (بخاري، كتاب الجهاد، حديث 3014)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک جنگ میں نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے دیکھا کہ ایک عورت قتل ہوئی پڑی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے جنگ میں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے (سختی سے) منع فرما دیا۔
حمید بن زنجویہ نے کتاب الاموال میں ایک تفصیلی باب قائم کیا ہے جس کا عنوان ہے “باب الحکم رقاب اھل الصلح و ھل یحل سباؤھم ام ھم احرار؟” اس کا معنی ہے کہ “اہل صلح کو غلام بنانے کا حکم اور کیا انہیں غلام بنانا جائز ہے یا وہ آزاد ہیں؟” اس باب میں انہوں نے تفصیل سے بہت سی احادیث و آثار اکٹھے کئے ہیں جن کے مطابق، وہ لوگ جو جنگ میں شریک نہیں ہیں، انہیں غلام بنانا کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔
انہوں نے دور صحابہ و تابعین کا یہ متفق اور جاری عمل (سنت) بیان کیا ہے کہ غیر مقاتلین کو قطعی طور پر غلام نہیں بنایا جاتا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بعض اھل صلح کو غلطی سے قید کر لیا گیا تو انہوں نے ان سب کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح بنو امیہ کے دور میں بعض بربروں کو غلام بنا لیا گیا تھا۔ سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے خلیفہ بنتے ہی ان سب کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔
اس معاملے میں مسلمانوں کے اہل علم میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔
عہد رسالت میں متحارب قوتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے جنگ کرنے والے چارطرح کے تھے:
· قریش مکہ: یہ وہ لوگ تھے جن کے سامنے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے دین اور انسانیت کی دعوت پیش کی۔ انہوں نے نہ صرف اس دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا بلکہ اس دعوت کی راہ میں شدید روڑے اٹکائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے جب مکہ چھوڑ کر مدینہ ہجرت کی تو یہ اب بھی باز نہ آئے اور طرح طرح سے مدینہ میں مسلمانوں کو تنگ کرنے لگے۔
· عرب کے یہود: مدینہ میں جو یہودی آباد تھے، میثاق مدینہ کے تحت وہ اسلامی حکومت کے شہری قرار پائے تھے۔ مسلمانوں اور ان کے درمیان معاہدہ تھا کہ کسی ایک فریق پر کسی بھی حملے کی صورت میں وہ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت یہود کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کر دی گئی تھی۔ جب اہل مکہ نے مسلمانوں پر مختلف حملے کئے تو انہوں نے بجائے مسلمانوں کا ساتھ دینے کے الٹا ان کے خلاف سازشیں کیں۔ اس جرم کی پاداش میں انہیں مدینہ سے جلاوطن کیا گیا تو یہ خیبر میں جا کر آباد ہو گئے اور وہاں قلعہ بند ہو کر مدینہ پر حملے کی تیاری کرنے لگے۔
· لوٹ مار کرنے والے وحشی عرب قبائل: عرب کے اطراف میں ایسے قبائل بکھرے ہوئے تھے جن کا پیشہ ہی لوٹ مار کرنا تھا۔ چونکہ مدینہ ایک زرعی علاقہ تھا اور یہاں زرعی پیداوار کے علاوہ جانوروں کی چراگاہیں بھی تھیں، اس وجہ سے مدینہ ان لوگوں کا خاص ہدف تھا۔ مدینہ کی ریاست سے انہیں یہ خطرہ لاحق تھا کہ اگر یہ ریاست مضبوط بنیادوں پر مستحکم ہو گئی تو انہیں لوٹ مار کا پیشہ ترک کرنا پڑے گا۔ اس وجہ سے یہ لوگ مدینہ پر بار بار حملہ آور ہونے کی منصوبہ بندی کرتے رہے۔
· سلطنت روم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اسلام کی دعوت قیصر روم، ہرقل (Herculeas) کے سامنے بھی رکھی۔ ہرقل ایک صاحب علم بادشاہ تھا۔ اس نے قریش مکہ کے وفد سے حضور کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس نتیجے پر پہنچ گیا کہ آپ اللہ کے سچے رسول ہیں۔ اس نے اپنے ماتحت حبشہ کےبادشاہ نجاشی کے اسلام قبول کر لینے پر بھی ان سے کوئی تعرض نہ کیا۔ اس حقیقت کو پہچاننے کے باوجود ہرقل، اپنے ساتھیوں اور مذہبی علماء کے دباؤ پر، آپ سے جنگ کرنے پر تیار ہو گیا۔ رومی افواج کی ایک بڑی جنگ مسلمانوں کے ایک گروہ سے موتہ کے مقام پر ہوئی۔ جنگ تبوک میں ہرقل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بذات خود آمد کا سن کر مقابلہ کرنے سے پہلوتہی کی کیونکہ اہل کتاب ہونے کے ناتے اسے یہ علم تھا کہ خدا کے رسول کے سامنے کوئی فوج ٹھہر نہیں سکتی۔
عہد رسالت میں جنگی قیدی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے دس سال کے عرصے میں ان چاروں گروہوں سے جنگ کرنے کے لئے 72 سے زائد مہمات روانہ کیں۔ اگر ان تمام جنگوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے جنگی قیدیوں کے ساتھ یہی دو معاملات کئے۔ اس کے علاوہ بسا اوقات آپ کے زمانے میں جنگی قیدیوں کو غلام بھی بنایا گیا لیکن سیرت طیبہ کو اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے ایسے واقعات محض استثنائی حیثیت رکھتے ہیں۔
جن جنگی قیدیوں کو غلام بنایا گیا، انہیں بھی ہمیشہ کے لئے غلام نہیں بنایا گیا بلکہ ان کی حیثیت قیدیوں کی سی تھی۔ قیدیوں کو سرکاری جیل میں رکھنے کی بجائے مختلف افراد کے حوالے کر دینے کی وجہ یہ تھی کہ اس دور میں عرب معاشرے میں جیل کا ادارہ معرض وجود میں نہیں آیا تھا۔ یہی وجہ تھی قیدیوں کو ایک جگہ رکھنے کی بجائے مختلف افراد کی تحویل میں دے دیا جاتا۔ یہ افراد ان قیدیوں کے ساتھ اس طرح سے معاملہ کرتے:
· دوران قید، قیدیوں کی ہر بنیادی ضرورت کا خیال رکھا جاتا۔ قیدیوں کے ورثا سے رابطہ کر کے ان سے فدیہ وصول کیا جاتا اور قیدیوں کو رہا کر دیا جاتا۔
· قیدیوں سے کچھ عرصہ خدمت لینے کے بعد انہیں رہا کر دیا جاتا۔
· دوران قید، قیدیوں کی اخلاقی تربیت کی جاتی۔ انہیں اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروایا جاتا۔ اگر کوئی قیدی اسلام قبول کر لیتا تو اسے فوراً آزاد کر دیا جاتا۔
· سرکاری سطح پر ان قیدیوں کے بدلے، دشمن کی قید میں موجود مسلمان قیدیوں کا تبادلہ کر لیا جاتا۔
· ان قیدیوں کو وہی انسانی حقوق فراہم کئے جاتے تھے جن کی تلقین اسلام نے غلاموں اور زیر دستوں سے متعلق کی تھی۔
· قیدیوں کو اپنی گرفتاری کے فوراً بعد مکاتبت کا حق حاصل ہوتا تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے واضح طور پر یہ تلقین فرما دی تھی کہ دشمن کے جو افراد جنگ میں حصہ نہ لیں، ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔ اس دور میں عام رواج تھا کہ خواتین بھی فوج کے ساتھ آیا کرتی تھیں۔ ایک طرف وہ شعر و نغمہ کے ذریعے اپنے سپاہیوں کے حوصلے بڑھاتیں اور دوسری طرف زخمیوں کی خبرگیری کرتیں۔
ایسی خواتین جنگ میں براہ راست شریک ہوا کرتی تھیں۔ ان کے ساتھ پوری دنیا میں یہ معاملہ کیا جاتا تھا کہ انہیں گرفتار کر کے طوائف بنا دیا جاتا تھا۔ اسلام میں چونکہ قحبہ گری کی مکمل ممانعت موجود ہے، اس وجہ سے اگر ایسی خواتین جنگی قیدی بنائی جاتیں تو انہیں مسلم معاشرے میں جذب کرنے کا یہ طریق کار وضع کیا گیا کہ انہیں مختلف افراد کی تحویل میں دے کر ان کے خاندان کا حصہ بنا دیا جاتا اور کچھ عرصے میں یہ مسلم معاشرے کا حصہ بن کر آزاد ہو جایا کرتی تھیں۔
پچھلے ابواب میں ہم تفصیل سے بیان کر چکے ہیں کہ اس خاتون کو کم و بیش وہی حقوق حاصل ہوا کرتے تھے جو اس شخص کی آزاد بیوی کو حاصل ہوتے تھے۔ ایسی خواتین کو اگر اپنا آقا پسند نہ ہوتا تو انہیں یہ سہولت حاصل تھی کہ یہ فوری طور پر مکاتبت یا سرکاری مدد کے ذریعے اس سے نجات حاصل کر سکتی تھیں۔
ان خواتین کو فوری طور پر آزاد نہ کرنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ بہرحال یہ خواتین دشمن فوج سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کے شوہر اور بھائی وغیرہ جنگ میں مارے جا چکے ہوتے تھے۔ ان خواتین کو مسلم معاشرے سے فوری طور پر کوئی ہمدردی بھی نہ ہوا کرتی تھی۔ انہیں فوری طور پر آزاد کر دینے کا نتیجہ یہی نکلتا کہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے انہیں عصمت فروشی کا سہارا لینا پڑتا جس کا نتیجہ معاشرے کی اخلاقی تباہی کے سوا اور کچھ نہ نکل سکتا تھا۔ اس کی بجائے ان کے لئے باعزت راستہ یہ نکالا گیا کہ انہیں مختلف افراد کی ذرا کم درجے ہی کی سہی لیکن بیوی بنا دیا جاتا اور کچھ ہی عرصے میں جب یہ مسلم معاشرے کا حصہ بن جاتیں تو انہیں ام ولد، مکاتبت اور سرکاری امداد کے قوانین کے تحت آزاد کر دیا جاتا۔
مسلم معاشروں کے برعکس دیگر معاشروں میں یہ طریق کار اختیار کیا گیا تھا کہ جنگ میں حاصل ہونے والی خواتین کو لونڈی بنا کر عصمت فروشی پر مجبور کر دیا جاتا اور انہیں اپنی اولاد کے ساتھ ساتھ آقا کو بھی ایک طے شدہ رقم فراہم کرنا پڑتی۔ اسلام نے اس کے برعکس ان کی عفت و عصمت کو برقرار رکھنے کا طریقہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں بے شمار خواتین کو آزادی نصیب ہوئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2XqSTUa
via IFTTT

اسامہ بن لادن کا بیٹا کہاں؟امریکی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا (فوکس نیوز )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکا نے عالمی دہشت گرد تنظیم ‘القاعدہ’ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن، القاعدہ کے سربراہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔اس سے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں موجود ہیں۔حالیہ برسوں میں حمزہ کی طرف سے کئی آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کیے گئے ہیں جن میں اس نے القاعدہ کے جنگجوؤں سے امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں پر اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے حملہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔2011 میں امریکا کی خصوصی افواج نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ان کی سربراہی میں القاعدہ نے 11 ستمبر 2001 کو امریکا میں حملہ کیا تھا جس میں لگ بھگ 3 ہزار افراد مارے گئے تھے۔قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔مارچ 2018 میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے سعودی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ملک کے بادشاہ کے خلاف لڑائی کی تیاری کریں۔حمزہ بن لادن کو امریکا نے دو سال قبل عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے خطوط سے یہ واضح ہوا تھا کہ حمزہ ان کا پسندیدہ بیٹا تھا جس نے القاعدہ میں ان کی جگہ لینی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2SFdVuA
via IFTTT

پاکستان میں عزت،ابھی نندن اپنے ملک جاتے ہی زیرو،جانتے ہیں کیا سلوک کیا گیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ ) بھارتی پائلٹ اپنے ملک پہنچتے ہی زیرو ہوگیا، شرمناک سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا، ابھی نندن کو جب واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہ کیا۔اس کے علاوہ بھارتی حکام کی جانب سے ابھی نندن کو میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام نے خود بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لکھی ہوئی تقریر پڑھ دی اور پھر ابھی نندن کو ساتھ لے کر چلتے بنے۔ بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ ابھی نندن پاکستان کی تعریف کر دے گا اسی لیے اسے میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔اسے سکیورٹی اہلکار گر فتار ی کے انداز میں اپنے ساتھ لے گئے ۔ ابھی نندن کی بھارت منتقلی کے بعد فوری طور پر انٹیلی جنس یونٹس لے جایا جائے گا جہاں میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ کیا جائے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2XqSgdg
via IFTTT

صرف ایک برگر بھی آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے؟تشویشناک رپورٹ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)محض ایک برگر کھانا ہی خون کی شریانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے لیے کافی ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ برگر، پیزا غرض ہر قسم کا فاسٹ فوڈ کھانا فوری طور پر کچھ وقت کے لیے شریانوں کی اکڑن کا باعث بنتا ہے۔اس عارضے کو ایتھیروسلی روسس کہا جاتا ہے یہ دل کی ایسی بیماری ہے جس میں ایک غیر لچکدار مادہ شریانوں میں جمع ہوجاتا ہے، اور اسے ہارٹ اٹیک اور فالج کی بنیادی وجہ بھی مانا جاتا ہے۔تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ فاسٹ فوڈ ہماری توقعات سے بھی زیادہ صحت کے لیے نقصان ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران چوہوں اور لیبارٹری میں تیار کیے گئے انسانی خلیات میں اس طرح کی خوراک کے نتیجے میں 2 اقسام کے کولیسٹرول کو اس کا باعث قرار دیا گیا۔یہ اقسام ایل ڈی ایل اور آکسائیڈ ایل ڈی ایل ہیں۔تحقیق کے دوران چوہوں کو متوازن غذا اور فاسٹ فوڈ یعنی زیادہ چربی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس والی غذا کا استعمال کرایا گیا۔جن جانوروں کو فاسٹ فوڈ جیسی غذا استعمال کرائی گئی، ان میں فوری طور پر شریانوں کی اکڑن کو دریافت کیا گیا۔یہ اپنی طرز کی پہلی تحقیق ہے جس میں ایل ڈی ایل اور آکسائیڈ ایل ڈی ایل کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا اور جانا گیا کہ یہ کس طرح انسانی خلیات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے حیرت کا باعث تھا کہ آکسائیڈ ایل ڈی ایل کی معمولی مقدار بھی خلیات کی ساخت میں ڈرامائی تبدیلیاں لاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ کے نتیجے میں خون میں موجود چربی میں آنے والی تبدیلیاں شریانوں کی دیوار کے معیار کو کم کردیتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خلیات کی جھلی میں آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں ایتھیروسلی روسس کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور اس کے خطرات اوپر درج کیے جاچکے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھانے کا شوق جلد موت کا باعث بن سکتی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2SFek04
via IFTTT

راجر فیڈرر تاریخ رقم کرنے کے قریب۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں کروشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی بورنا کورک کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور انفرادی طور پر ٹائٹلز کی سنچری بنانے سے ایک میچ دور رہ گئے ہیں۔ٹینس کی تاریخ میں 20 گرینڈ سلیم حاصل کرنے والے 37 سالہ راجر فیڈرر کا دبئی چمپئن شپ کے فائنل میں ابھرتے ہوئے یونانی اسٹار اسٹیفینوس سے مقابلہ ہوگا جہاں کامیابی کی صورت میں وہ تاریخ رقم کریں گے۔راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں بورنا کورک کو67 منٹ کے مقابلے میں باآسانی 6-2 اور 6-2 سے شکست دے دی۔میچ میں کامیابی کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں میچ کے دوران انہیں زیادہ مواقع نہ دینا اور انہیں شکست کا احساس دلانا اہم تھا اور آخر میں اچھا کھیلنے پر میں خوش ہوں’۔فیڈرر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پروفیشنل سطح پر 100 ٹائٹل جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے جبکہ دبئی میں اب تک 7 ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔ان سے قبل امریکا کے سابق کھلاڑی جمی کونرز نے 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جو تاحال پہلے نمبر پر ہیں۔دبئی چمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفینوس نے گائل مونفلز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 اور 7-6 سے شکست دے دی تھی۔راجر فیڈرر کو دبئی چمپیئن کے فائنل میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے اس لیے ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔دونوں کھلاڑی جنوری 2019 میں آسٹریلین اوپن میں بھی مدمقابل آئے تھے لیکن یہاں پر اسٹیفنوس نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔راجر فیڈرر نے 100 ٹائٹلز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسٹیفنوس نے آسٹریلین اوپن میں میرا مقابلہ کیا تھا اور وہ ایک مشکل کھلاڑی ہیں اور لگتا ہے کہ تاحال 100 ٹائٹلز تک پہنچنے کے لیے کافی دور ہیں تاہم کوشش کروں گاکہ بھرپور توجہ سے اچھا کھیلوں’۔اسٹیفینوس کا کہنا تھا کہ ‘میرے کھیل میں گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتری آئی ہے، سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل بڑے کھلاڑیوں اور بڑے ناموں کو شکست دینا بڑی بات ہے اور کسی موقع پر میں بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانا چاہتا ہوں’۔



from Global Current News https://ift.tt/2XqSf9c
via IFTTT

بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی،ثانیہ مرزا نے کیا ٹوئٹ کردیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھیندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔جمعہ کو جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے رہائی پاکر بھارت واپس آنے والے ونگ کمانڈر ابھیندن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس ہمت ، عظمت اور بہادری کا آپ نے مظاہرہ کیا اس پر وطن آپکو سلیوٹ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ستائس فروری کو ونگ کمانڈر ابھیندن کا طیارہ پاکستانی حدود کے اندراس وقت مار گرایا تھا۔جب وہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف پاکستان میں ٹارگٹ پر حملے کی کوشش کررہاتھا۔پاکستان نے گزشتہ روز ونگ کمانڈر ابھیندن کوبھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ اب سے چند روز قبل جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ثانیہ مرزا کو ریاستی برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹا یا جائے کیونکہ وہ پاکستان کی بہو ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2SFdPDe
via IFTTT

ہوٹل فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا،افسوسناک خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

موغادیشو(جی سی این رپورٹ)صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں عسکریت پسندوں کا ہوٹل میں دھماکا اور فائرنگ کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق جمعرات کی رات کو القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسند تنظیم تحریک الشباب کے جنگجوؤں نے ایک ہوٹل میں گھس کر بم دھماکا کیا اور درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔صومالی سیکورٹی فورسز نے طویل آپریشن کے بعد ہوٹل میں داخل ہوکر متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس واقعے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناء امریکی فوج نے صومالیہ کے وسطی علاقے میں موجود تحریک الشباب کے کیمپ پر بمباری کرکے 26 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2XqScdw
via IFTTT