اسلام آباد (طارق عزیز) مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی پارٹی میں ارکان کی طرف سے حکومت کے طرزعمل بارے اٹھائے گئے سوالات مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس نازک صورتحال میں کوئی اختلافی بات یا وزیراعظم عمران خان پر تنقید نہیں کریں گے کیونکہ یہ اختلافات ابھارنے یا پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں ،بھارت کو پارلیمنٹ کی طرف سے پیغام جانا چاہئے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ایک صفحہ پر ہیں، دونوں رہنمائوں نے واضح کیا کہ نوازشریف کی بھی یہی پالیسی اور فیصلہ ہے اس سلسلہ میں انہوں نے کوٹ لکھپت جیل سے بیان بھی جاری کیا ، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ وقت اس کام کیلئے مناسب نہیں ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں آنی چاہئے جس سے بھارت میں منفی اثر پڑے، ہمیں اختلافی رویہ اور طرزعمل سے مکمل گریز کرنا ہوگا ،پارلیمانی اجلاس میں شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، چوہدری محمود بشیر ورک، ڈاکٹر نثار چیمہ، چوہدری نورالحسن تنویر، مرتضیٰ جاوید عباسی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں نوازشریف کی صحت اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی۔
from Global Current News https://ift.tt/2EJKmVi
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔