اتوار، 3 مارچ، 2019

پارلیمنٹ کی قرارداد مودی سرکار پر کتنا اثر چھوڑے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) پاکستان کے پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار پر کتنا اثر چھوڑے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ کیونکہ بھارت نے 70سال میں اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق قراردادوں کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ البتہ بیرون دنیا یہ تاثر ضرور گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفحہ پر نظر آئی اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں تمام تراختلافات کے باوجود ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر متفق اور متحد ہیں۔حکومت اور اپوزیشن نے اس موقع پر جس قومی جذبہ کا مظاہرہ کیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ سب کچھ عارضی نہیں ہونا چاہئے بلکہ مستقل بنیادوں پر پارلیمنٹ میں یہ اتفاق رائے قائم کیا جائے کیونکہ خدشہ ہے پاکستان کے حالات آنے والے دنوں میں بھی متوقع طور پر ایسے رہیں گے،وجہ بڑی واضح اور صاف ہے کہ سی پیک منصوبہ کے بعد سعودی عرب، یو اے ای، قطر نے جس طرح پاکستان کی مدد اور تعاون کیا ہے، ترکی اور ملائشیاء کے حکمرانوں کی طرف سے پاکستان کیلئے حوصلہ افزا سفارتی حمایت سامنے آئی اس سے دنیا کو یقین آنے لگا ہے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہونے جارہا ہے اور یہ بات دشمنوں کیساتھ ساتھ بعض دوستوں کو بھی قابل قبول نہیں، اس لئے حکومت اور اپوزیشن یہ موقع ٹلتے ہی واپس ایک دوسرے کی مخالفت کیلئے صف آراء ہو جائیں مناسب نہ ہو گا۔ دیر آئے درست آئے کے مصداق حکومت اپوزیشن کو Breathing Spaceدینے کیلئے تیار نظر آئی اس سے ملکی سیاست بالخصوص قومی سلامتی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پارلیمان کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے راستہ ہموار ہوگا ۔



from Global Current News https://ift.tt/2VvXORZ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔