اتوار، 3 مارچ، 2019

عمران خان کیلئے نوبیل انعام کی قرارداد،جانتے ہیں پیپلزپارٹی نے کیا کہہ دیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا، بھارت کے جنگجو رویے سے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دیا جائے۔علاوہ ازیں اپنے ردعمل میں پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ فواد چودھری کی وزیراعظم کو امن کا نوبیل انعام دینے کی قرارداد پر افسوس ہوا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے اور وزرا کو نوبیل امن ایوارڈ کی پڑ گئی، مجھے سمجھ نہیں آتا حکومتی وزرا یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔ وزرا جس وزیراعظم کو نوبیل انعام دلوانا چاہتے ہیں اس نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنمائوں سے سلام دعا تک نہیں کی، ہمارے لئے وزیراعظم کے ساتھ ہاتھ ملانا اہم نہیں بلکہ موجودہ صورت حال اہم ہے۔ ابھی تو وقت ہے کہ ساری قوم مل کر دعا کرے کہ ہم حالت جنگ سے نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کے ساتھ اختلافات ایک طرف رکھے اور ملکی سلامتی کے لیے حکومت سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا۔ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں ساری جماعتوں کو آرمی چیف نے خود بریفنگ دی مگر وزیر اعظم ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے اس اہم اجلاس میں نہیں آئے اور وزیراعظم نے گواراہی نہیں کیا کہ وہ پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ بیٹھیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے نہ آنے کو بھی درگزر کیا کیوں کہ جب ملک کو بڑے مسائل درپیش ہوں تو پھر چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنایاچاہئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EHhahj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔