ہفتہ، 28 اپریل، 2018

اسلام آباد پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتارFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچنے کا انکشاف

چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے، ہائی کورٹ

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

The post اسلام آباد پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KmDDBk
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔