ہفتہ، 28 اپریل، 2018

وزیراعلیٰ سندھ ایف بی آر پر برہم، اختیارات کے غلط استعمال کا الزامFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ ایف بی آر پر برہم، اختیارات کے غلط استعمال کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r3H1cq
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔